جہلم پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔


