پنڈدادنخان: ایس ایچ او للِہ اور ٹیم کی کارروائی، غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے شہری کو جاں بحق کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر کو گرفتار کر لیا، ملزم نے موٹر وے پر غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے شہری کو ٹکر مار کر جان سے ماردیا۔
للِہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی خفاظت اولین ترجیح ہے۔


