Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مسلم امہ کی کامیابی اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے، مرکزی علما کونسل جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مسلم امہ کی کامیابی اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے، مرکزی علما کونسل جہلم

7ستمبر یوم ختم نبوت ملکی تاریخ کا تاریخ ساز دن ہے۔ قاری حکیم شبیر احمد عثمانی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں "سیرۃ رحمۃ اللعالمین ﷺ و استحکام پاکستان” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت قاری حکیم شبیر احمد عثمانی صدر مرکزی علماء کونسل جہلم نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے علمائے کرام، دینی رہنما اور معزز شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ مسلم امہ کی حقیقی کامیابی صرف اور صرف اسوۂ رسول اکرم ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ حضور رحمۃ للعالمین ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اور یہی وہ رحمت بھری سیرت ہے جسے اپنا کر انسان دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے۔ 7 ستمبر 1974ء کو قادیانیوں کو ریاستی سطح پر غیر مسلم اقلیت قرار دینا قومی اسمبلی کا ایک تاریخ ساز اور متفقہ فیصلہ تھا، جو پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کے لیے ملک کا بچہ بچہ بیدار ہے اور ہر مسلمان اس کے دفاع کے لیے پہرہ دار ہے۔

علمائے کرام نے حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں پاک فوج، دینی اور فلاحی اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مستقبل کی حکمت عملی جدید تقاضوں کے مطابق وضع کرے۔ عوام الناس اور فلاحی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بڑھ چڑھ کر متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کریں۔

شرکاء نے کہا کہ ملک اس وقت تباہ کن صورتحال کا شکار ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہوں اور فلاحی و قومی اداروں کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کریں۔ علماء کرام نے قدرتی آفات کو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی قرار دیتے ہوئے عوام سے اجتماعی رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار کا اہتمام کرنے کی اپیل کی۔

اجلاس کے اختتام پر سیلاب میں شہید ہونے والے تمام افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

اجلاس میں مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے رہنما اور مختلف تحصیلوں کے صدور نے موسم کی شدت اور اربن فلڈ کے باوجود شرکت کی جن میں قاری شبیر احمد عثمانی (صدر)، مولانا محمد انس الرحمن (جنرل سیکرٹری)، حافظ محمد احسان، مولانا مرتضیٰ تنویر، مولانا محمد مدثر، قاری عاصم عرفان، شاکر علی بھٹی، قاری محمد ابراہیم منیر، مولانا قاری محمد اشرف، ملک محمد مبارک، قاری ابصار ایوب، ملک امانت علی، مولانا ذیشان اسحاق، مولانا حکیم زبیر الحسن، عبدالرزاق شمیم (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)، ملک محمد قاسم (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)، ملک محمد مدثر ودیگر شامل ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں بھی شدید سردی اور دھند کا راج، کاروبار زندگی بری طرح مفلوج

27 دسمبر, 2023

سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری

26 جنوری, 2026

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 40 سالہ پاک فضائیہ کے ملازم کی لاش آر کیو کینال سے برآمد

1 جولائی, 2024

عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی جہلم شہر کی سڑکوں گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس خراب

9 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں