Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: چیئرمین واپڈا کا منگلا ڈیم کا دورہ، منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس بارے تفصیلی بریفنگ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

چیئرمین واپڈا کا منگلا ڈیم کا دورہ، منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس بارے تفصیلی بریفنگ

اے پی پی
اے پی پی
22 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

منگلا: چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے بدھ کو منگلا ڈیم کا دورہ کیا۔چیئرمین واپڈا کو منگلا ڈیم، منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ممبر (پاور) واپڈا جمیل اختر، جنرل منیجر منگلا ڈیم آرگنائزیشن، جنرل منیجر منگلا ریزنگ پراجیکٹ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز بھی اس موقع پر چیئرمین واپڈا کے ہمراہ تھے۔

منگلا ڈیم نے گزشتہ 5 دہائیوں کے دوران زراعت کے لئے پانی کی دستیابی، سیلاب کی روک تھام اور نیشنل گرڈ کو سستی پن بجلی کی فراہمی کے ذریعے ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیاہے ۔

منگلا ڈیم دنیا کے بڑے ارتھ اینڈ راک فلڈ ڈیموں میں سے ایک ہے جس سے اب تک قومی نظام کو 262 ارب یونٹ سے زائد پن بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔ منگلا ڈیم کی 1976 میں تکمیل کے وقت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 5.88 ملین ایکڑ فٹ تھی جو کہ 2004 تک مٹی بھر جانے کے باعث کم ہوکر 4.6 ملین ایکڑ فٹ ہو چکی تھی جس کے بعد 2004 ہی میں منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ شروع کیا گیا تاکہ دریا جہلم کے پانی سے استفادہ کیا جا سکے۔

2009 میں منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوا۔ منگلا ڈیم کنسلٹنٹس نے 1960 میں پراجیکٹ ڈیزائن میں منگلا ریزروائر کی عمر 100سے 115 سال بتائی ہے تاہم واپڈا کی جانب سے بہترین واٹر شیڈ تکنیک اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے باعث اب منگلا ڈیم کی عمر 281 سال ہو جائے گی۔واپڈا 52 ارب 22کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔

اس پراجیکٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جس میں 8 پیداواری یونٹس کی ریفربشمنٹ کی جائے گی جس میں سے پہلے 2 یونٹس 2022 میں مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی یونٹس کی ریفربشمنٹ بھی 28-2027 تک مرحلہ وار مکمل ہو گی۔ منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت 310 میگاواٹ کے اضافہ سے ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر ایک ہزار 310 میگاواٹ ہو جائے گی۔

اسی طرح منگلا ڈیم سے سالانہ بجلی کی پیداوار5ارب یونٹس سے بڑھ کر اوسطاً 6ارب 60کروڑ یونٹس ہو جائے گی۔منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ کے لئے یو ایس ایڈ 150ملین امریکی ڈالر بطور گرانٹ جبکہ اے ایف ڈی 90ملین یوروز قرض فراہم کر رہے ہیں جبکہ دیگر فنڈز واپڈا اپنے ذرائع اور مقامی بنکوں سے حاصل کردہ قرض سے پورے کر رہا ہے۔

بریفنگ میں جری ڈیم ان ٹیک گیٹ، ٹنل آؤٹ لیٹ ورکس، منگلا ڈیم ریزروائر کی کم ازکم سطح ایک ہزار 50فٹ سے بڑھا کر ایک ہزار 58فٹ کرنے، ان ٹیک ٹریش سکریننگ پرابلم اور 5 چھوٹے پن بجلی گھروں کی ڈی سلٹنگ اور یونٹ نمبر 1 اور2 کی ریفربشمنٹ کو زیرغور لایا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
19°C
Jhelum
broken clouds
19° _ 19°
46%
3 m/s
بدھ
29 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
29 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
29 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم میں جدید جمنازیم کا افتتاح کر دیا
10 نومبر, 2026
کرپشن پر کسی وزیر کو معاف نہیں کروں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا جہلم میں دوٹوک اعلان
10 نومبر, 2026
سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں نگہبان رمضان کارڈ سے غیر قانونی کٹوتی کرنے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

26 فروری, 2026

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر ہو گا

11 اکتوبر, 2023

جہلم میں رمضان المبارک کے دوران سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی، صارفین سراپا احتجاج

4 مارچ, 2025

صیہونی ریاست اسرائیل عا لمی دہشت گرد ہے، مرکزی علماء کونسل جہلم

14 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں