جہلم پولیس کے مزید 2 پولیس افسران کی اگلے عہدے پر ترقی، رینگ لگا دیے گئے

جہلم پولیس کے مزید دو پولیس افسران کو انکے اہلخانہ کی موجودگی میں اگلے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر انسپکٹر یاسر محمود ربانی نے ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ کی موجودگی میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی۔

ترقیاب ہونے والوں میں سب انسپکٹر عمران امجد اور سب انسپکٹر قمر شہزاد شامل ہیں، اس موقع پر ترقیاب افسران نے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں، اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button