Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بارسلونا: بیرون ممالک مقیم افراد وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بارسلونا: بیرون ممالک مقیم افراد وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، امیر عبدالقدیر اعوان

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
29 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

بارسلونا: امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ بیرونِ ممالک مقیم افراد وطنِ عزیز کا وہ سرمایہ ہیں جو نہ صرف اپنے اُن خاندانوں کی جو پاکستان میں مقیم ہیں کفالت کر رہے ہیں بلکہ ملک کے لیے زرمبادلہ بھیجنے کا بھی سبب ہیں۔ یہ سب ہمارے بھائی وطنِ عزیز پاکستان کے بہترین سفیر ہیں۔ اچھا کاروبار اور ملازمت کرتے ہوئے حکمت سے کام لے، جس سے مراد یہ ہے کہ صرف اس دنیا کو نہ دیکھے بلکہ اس کی نظر روزِ محشر پر ہونی چاہیے۔

سپین کے شہر بارسلونا میں شیخِ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان نے پنجاب شنواری ریسٹورنٹ میں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے۔ اگر لفظ "انسانیت” سے درِ مصطفےٰ ﷺ کے اصول اور ضابطے ہٹا دیے جائیں تو انسانیت بھی نہیں رہے گی اور انسانیت کے اصول بھی نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی سارا مغرب اور یورپ، جو ترقی یافتہ خطے ہیں، چودہ صدیاں پہلے ان میں یہ اصول و ضوابط کیوں نہیں تھے؟ یہ سارے اصول جن سے آج یہ معاشرے ترقی یافتہ کہلاتے ہیں، بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کے عطا کردہ ہیں۔ جس قوم نے بھی وہ اصول اور ضابطے اپنائے ہیں جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے عطا فرمائے، انہوں نے دنیا میں ترقی کی۔ جب سے مسلمانوں نے دینِ اسلام سے دوری اختیار کی ہے، تب سے یہ دست و گریباں ہیں۔ ہم نے دنیاوی اصول بھی چھوڑ دیے، آج ہماری حیثیت کیا ہے؟ ہماری رائے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ خیرُ القرون وہ مبارک زمانہ ہے جنہیں معیتِ محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئی۔ اُس زمانے میں جلسے، جلوس اور تقاریر نہیں ملتیں بلکہ تبلیغ کا سب سے بڑا ذریعہ کردار تھا۔ مسلمانوں کے کردار ایسے تھے کہ غیر مسلم جوق در جوق اسلام میں داخل ہوتے گئے۔ مزاجِ انسانی ہے کہ جزا و سزا کا احساس ہو تو یہ حدود میں رہتا ہے۔ ہمارا روزِ آخرت پر اور اس بات پر یقین کمزور ہو چکا ہے کہ ہم نے ایک دن اپنے ایک ایک فعل کا حساب بھی دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ذکر اللہ اور کیفیاتِ محمد الرسول اللہ ﷺ کی دعوت لوگوں تک پہنچائی جائے۔ حاضرینِ محفل کو ذکرِ قلبی کا طریقہ بتایا اور آخر میں امتِ مسلمہ کے اتحاد اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
clear sky
32° _ 32°
63%
4 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حسین محمد قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل تعینات

14 اکتوبر, 2023

کینیڈا: پاکستانی کی 100 ڈالر ٹپ نے بھارتی نوجوان کی زندگی بدل دی

4 اپریل, 2025

آزاد کشمیر میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پاکستانی اقدامات قابل ستائش ہیں، لندن میں اظہار تشکر کیلئے مظاہرہ

21 مئی, 2024

24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈیل ریل کرنے کی کوشش، یہ کامیاب نہیں ہوں گے، نواز شریف

16 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں