جہلم کے نواحی علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے دس سالہ بچی جاں بحق اور ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے، خاتون اور بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ خورد میں مکان کی مخدوش چھت گرنے سے خاتون اور اس کے دو بچے ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجہ میں 10 سالہ بختاور ولد غضنفر کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ 29 سالہ عمیرہ غضنفر اور دو دن کا بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ڈیڈ باڈی اور زخمی ماں بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون اور بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے جنہیں طبعی امداد دی جارہی ہے۔


