Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پی ایس ایونٹس کے زیراہتمام "انکریڈیبل پاکستانی ایوارڈز” تقریب کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پی ایس ایونٹس کے زیراہتمام "انکریڈیبل پاکستانی ایوارڈز” تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: جب سے متحدہ عرب امارات معرض وجود میں آیا ہے تب سے پاکستانیوں کی خطیر تعداد یہاں موجود ہے اور امارات کی تعمیر و ترقی میں مصروف ہے، متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کی تعریف یہاں کے شیوخ بھی کرتے ہیں۔

سمندر پا ر مقیم پاکستانیوں نے بہت سے ایسے کام کئے ہیں جو قا بل تعریف و تقلید ہیں، ایسے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ماضی میں مختلف تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کام کرنے والے ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

حال ہی میں پی ایس ایونٹس کے زیراہتمام "انکریڈیبل پاکستانی ایوارڈز” تقریب کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر حوصلہ افزائی کے لئے خوبصورت ایوارڈ دئیے گئے- ایک عرصہ کے بعد اپنی نوعیت کی واحد خوبصورت اور کامیاب تقریب تھی جس کا سہرا پی ایس ایونٹس کی ایم ڈی یاسمین کنول چودھری، سی ای او مقبول انجم اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تقریب ہذا کے مہمان خصوصی متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور میجرعمر محمد زبیر المرزوقی تھے- تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا- بعد ازاں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جسے شرکائے تقریب نے عزت و احترام سے کھڑے ہو کر سنا۔ ایک ویڈیو فلم کے ذ ریعے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے وژن کے مطابق پاکستان کی متحرک ثقافت اور ورثے کی نمائش کی گئی۔

تقریب میں ایوارڈز کے چناؤ کے لئے خالد ملک، ثمینہ ناصر، خالد حسین چوہدری، امجد علی، ڈاکٹر نور الصباح، زبیر خان اور یاسمین کنول سمیت ججز پر مشتمل ایک معزز پینل بنایا گیا تھا جنہوں نے انتہائی احتیاط سے مستحق ا یوارڈ یافتگان کا چناؤ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ھوئے پی ایس ایونٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر یاسمین کنول نے کہا کہ پی ایس ایونٹس کے بینر تلے ہمارا مشن پاکستان کا ایک مثبت امیج پیش کرنا اور اپنی کمیونٹی کے اندر موجود ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے- ناقابل یقین پاکستانی ایوارڈز کی کامیابی ہماری ثقافت کی بھرپوریت کو واضح کرتی ہے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی نمایاں شراکت کو نمایاں کرتی ہے۔

پی ایس ایونٹس کے سی ای او مقبول احمد انجم نے کہا کہ انکریڈیبل پاکستانی ایوارڈز تقریب واقعی یاد رکھنے والی تقریب ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اپنے ساتھی پاکستانیوں کو اعزاز دینے اور ان کی ناقابل یقین کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ یہ تقریب ہمارے اتحاد کا جشن اور ہماری کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہے۔

اس موقع پرعتیق محمد اجمل نے پر اثر آواز و انداز میں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے موضوعات پر تقریر کی۔ حاضرین کو مشہور فنکار محمد طارق کی ثقافتی رباب پرفارمنس سے بھی نوازا گیا، جنہوں نے پاکستان کے تمام صوبوں سے موسیقی کے فن پارے پیش کرکے شام کو ایک بھرپور ثقافتی ماحول فراہم کیا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کام کرنے والے اورغیر معمولی کامیابیوں کے حا مل افراد خلیل الرحمان بونیری، راجہ عبدالغفور، قادر محمود، عبدالہادی اسکزئی، شاہد اقبال کاہلوں، افتخار ہمدانی، چوہدری عبدالوحید، طاہر منیر طاہر، ناصر بنگش، چودھری عبدالحمید اور فہد اسد کے علاوہ بہت سے لوگوں کو ایوارڈ دئیے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی آر جے طیب ارشماں اور منزہ چوہدری کو بھی ان کی شاندار خدمات پر تعریفی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پی ایس ایونٹس کی انتظامیہ نے کہا کہ ایونٹ کی کامیابی ہمارے اسپانسرز چیمپئن گروپ، پرفیکٹ ریئلٹی، جنرل ٹیک، مائیک این ڈیڈ، پرائما کیئر، راکیز، العین فارمز، العین واٹر، اسپارکل میٹل، اور رائل باکس کے فراخدلانہ تعاون سے ممکن ہوئی جس پر ہم ان کے شکر گزا ر ہیں۔

پی ایس ایونٹس نے اس بات کا ا عادہ کیا کہ بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آئندہ بھی ایسے ہی معیاری ایونٹس پیش کئے جاتے رہیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
52%
3 km/h
منگل
26 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

منفرد تصویری نمائش، متنوع ثقافت کا حامل بریڈ فورڈ کلچر سٹی آف یو کے کے طور پر منتخب

23 دسمبر, 2024

امارات کے ہسپتال میں 3 سال سے بستر پر پڑے پاکستانی کی وطن واپسی

16 اکتوبر, 2023

برمنگھم: صحت کے شعبہ سے پاکستانیوں کا اخراج تشویشناک ہے

4 جنوری, 2024

یو اے ای کی پاکستانی فیملی کا نوجوان عجمان میں ماں سے لڑائی کے بعد ایک ہفتے سے غائب

21 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں