جہلم: عہدیداران و ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم، ضلع میانوالی اور تحصیل سرائے عالمگیر بار ایسوسی ایشن کو راولپنڈی بینچ کے ساتھ منسلک کئے جانے کی بابت لاہور ہائی کورٹ کی APPEX کمیٹی کے 18 اکتوبر 2023 کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ارباب شاہد کیانی ایڈووکیٹ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ لاہور اور APPEX کمیٹی لاہور ہائی کورٹ کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ضلع میانوالی اور تحصیل سرائے عالمگیر بار ایسوسی ایشن کو وکلاء اور عوام الناس کے خواہش کے مطابق راولپنڈی بنچ کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں لاہور بار کے چند وکلاء کی جانب سے اس فیصلہ پر جو اعتراض کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم اسے مسترد کرتی ہے اور اسے کسی بھی بار ایسوسی ایشن کے آزادانہ اور Independent فیصلوں کے خلاف اور آ ور آئین اور قانون کے مترادف قرار دیتی ہے جس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہ ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ اس سلسلہ میں قبل ازیں ساہیوال اور لودھراں کو دو، دو ڈویژنل بنچز میں کام کرنے کا آپشن دے چکی ہے جس کے بعد سرائے عالمگیر اور ضلع میانوالی کے وکلاء اور عوام الناس کی طرف سے راولپنڈی بینچ کے آپشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور سے یہ پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ آئین اور قانون کی عملداری اور انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء اور عوام الناس کے مطالبہ پر APPEX کمیٹی کی منظوری کے بعد تحصیل سرائے عالمگیر اور ضلع میانوالی بار ایسوسی ایشن کو راولپنڈی بینچ سے منسلک کرنے کی بابت جلد از جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے تا کہ لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچتا ہوا نظر آئے۔