Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا، خالد مجید
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا، خالد مجید

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جدہ: قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی محنت رنگ لا رہی ہے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا ہے جبکہ ہمیں اپنے سرمایہ کاروں خصوصاً اسکانکم گروپ پر فخر ہے کہ سب وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں میں ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے اپنی فیملی کا حصہ بنایا۔

وہ یہاں اسکانکم کنٹریکٹنگ کمپنی کی گرینڈ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی اور کمپنی کی مینجمنٹ اور ورک فورس نے شرکت کی۔ قونصل جنرل نے کہا کے کام کرنے والوں کی حوصلہ افضائی کرنے کے بہتر نتائج نکلتے ہیں اور وہ زیادہ دلجمعی سے کام کرتے ہیں۔

انھوں نے تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ بہت اچھا اقدام ہے، انھوں نے کہا میں اور میری پوری ٹیم آپ کی خدمت کے لئے ہروقت حاضر ہیں۔ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں کے قوانین کا احترام کریں اور اپنے کردار سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔

اس سے پہلے معروف صحافی، ٹیلی ویژن میزبان، سینئرتجزیہ کاراورمیڈیا کی مقبول شخصیت سہیل ورائچ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہی وہ ملک ہے جس کے قائد، محمد علی جناح نے سب پہلے فلسطین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی تھی۔

سہیل ورائچ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ ہی وہ واحد اسلامی ملک ہے جس نے اسلامی دنیا کا پہلا ایٹم بم بنایا، یہ وہ ملک ہے جس نےعالم اسلام کا پہلا اسلامی جمبہوری آئین بنایا۔ یہ ہی وہ ملک ہے جس نے دنیا کے کم از کم 20 اسلامی ممالک کو آزاد ہونے میں مدد دی، یہ ہی وہ ملک ہے جس نے سب سے پہلے اقوام متحدہ میں جا کے مسلمانوں کی آواز بلند کی تھی۔

انھوں نے کہا سب اوورسیز پاکستانیوں کا دل پاکستان کے ساتھ رہتا ہےاور آپ بڑے حساس ہیں پاکستان کے حالات پر بڑے پریشان بھی رہتے ہیں پاکستان کی وجہ سے، میں آپ سے یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ ہرملک پہ اچھا برا وقت آتا ہے۔ ملک کبھی اوپرجاتے ہیں اور کبھی نیچے کی طرف، لیکن ملک پر کبھی اپنا اعتماد اورامید نہیں کھونا چاہیے۔ پاکستان ایک غیر معمولی حالات سے گزرا ہے پچھلے 75 سالوں میں۔ آپ داد دیجیئے کہ غیرمعمولی حالات کے باوجود ہم نے اپنے آپ کو برقرار رکھا ہوا ہے اور آگے بھی بڑھیں ہیں، ترقی بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیل زر سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہت تبدیلیاں أئی ہیں۔ اگرچہ پاکستان میں بہت سے مسائل ہیں۔ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔ لیکن ان مسائل سے مایوس اور پریشان ہوکر پاکستان پر تنقید کرنا ، مایوسی کا اظہار کرنا یہ کوئی مناسب بات نہیں ہے۔ انھوں نے کہا مجھے امید کی کرن نظر آتی ہے تو سب سے زیادہ اوورسیزپاکستانیوں سے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے پاکستان آئیں اور مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں۔

تقریب سے کمپنی کے جنرل منیجر چودھری شفقت محمود اور کمپنی کے بانی چودھری مختار نبی و ایڈمن منیجر چودھری وقار ارشد نے بھی خطاب کیا اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم یہاں کاروبار کرتے ہوئے جہاں مملکت سعودی عرب کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں وہیں پاکستان کو زرمبادلہ بھیج کر خدمت بھی کر رہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

تقریب کے آخر میں پچھلے سال اعلی کارکردگی دکھانے والے سٹاف اور مینجمنٹ کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

قبل ازیں تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغازہوا، ناظمِ تقریب ندیم آفتاب صدیقی نے نعتِ رسولِ مقبولﷺ کے اشعار پیش کئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانہ کے بعد جدہ کے دو مشہور فنکار نعیم سندی اور فخرعدنان نے سامعین کےلئے اپنی خوب صورت آوازوں میں نغمے پیش کئے۔ تقریب کا اختتام ایک پُرتکلف عشائیہ پر ہوا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
57%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
33 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
22 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نجی شعبہ، پاکستان اور یواے ای کے درمیان سرمایہ کاری کے اقدامات کو آگے بڑھانےمیں اہم کردار ادا کررہا ہے، جام کمال خان

12 جنوری, 2025

اوورسیز کمیونٹی نے برطانیہ اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، زاہد احمد جتوئی

9 دسمبر, 2024

پاکستان کی ثقافت اور مثبت چہرہ اجاگر کرنا ہی ہماری اصل ذمہ داری ہے، ملک فخر اعوان

8 مئی, 2024

سینیٹر مشاہد حسین سید کوسلک روڈ ایوارڈ سے نوازدیا گیا،احباب مکہ پاکستانی گروپ کی مبارکباد

22 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں