Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: دی پیراگون گرامر اسکول ڈومیلی میں سالانہ نتائج کی رنگا رنگ تقریب، طلبہ میں انعامات تقسیم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: دی پیراگون گرامر اسکول ڈومیلی میں سالانہ نتائج کی رنگا رنگ تقریب، طلبہ میں انعامات تقسیم

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
23 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: دی پیراگون گرامر اسکول ڈومیلی میں سالانہ نتائج کے اعلان کے موقع پر ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس کے بعد طلبہ نے اسٹیج پر مختلف ٹیبلو اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ بچوں کی پرفارمنس نہ صرف دلکش رہی بلکہ انہوں نے اپنے اعتماد اور صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا، جس پر حاضرین نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب خوشگوار ماحول اور منظم انداز کے باعث شرکاء کی بھرپور توجہ کا مرکز بنی رہی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر لیاقت گرلز کالج دینہ مبشر حسن تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں محمد حسیب، حافظ ابرار کیانی، فضل الرحمن اور راجہ سعد شامل تھے۔ مہمانانِ گرامی کا اسکول انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں اور ان کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اور ایسے ادارے معاشرے کی مثبت تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اسکول کے تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دی پیراگون گرامر اسکول ڈومیلی نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کردار سازی میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر والدین نے اسکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
65%
1 km/h
ہفتہ
33 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

9 نومبر, 2024

پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کا امکان

11 مئی, 2024

محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر جہلم پولیس کا فلیگ مارچ

24 جون, 2025

جہلم میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 دکاندار گرفتار

24 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں