پڑی درویزہ: اندھیر نگری چوپٹ راج ، سوہاوہ چکوال روڈ پر مسافرگاڑیوں کے کرایوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے ۔ نوٹس کون لے گا ، آر پی او راولپنڈی ، آرٹی سیکریٹری رولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم یا پھر کوئی اور ؟عوامی سماجی حلقوں کامتعلقہ حکام سے سوال۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ نگران حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرتبہ کمی کرتے ہوئے اب تک کل 50/-تک فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے ۔ نگران صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی طرف سے تمام اشیائے خورد و نوش اور کرایوں میں 10فیصد کمی کی تجویز کے باوجود سوہاوہ چکوال روڈ پر چلنے والی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی بلکہ ہر روز مسافروں اور ٹرانسپورٹر کنڈیکٹر میں جھگڑوں کا سماں جاری رہتا ہے ۔
تحصیل سوہاوہ بھر سے عوامی سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ صوبہ پنجاب سے سوال کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں جو کمی ہو چکی ہے یا یکم نومبر سے مزید کمی کی توقعات سامنے آرہی ہیں ہونے کی صورت میں ڈویژنل ، ضلعی یا تحصیل انتظامیہ میں سے کوئی عمل درآمد کرائے گا کہ کس کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ مسافروں تک پٹرول کی قیمتوں کا ثمر پہنچا سکے ۔
اس میں آر پی او راولپنڈی ، سیکریٹری آر ٹی اے ، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم اور دیگر حکام جو صرف منتھلی کی وصولی تک محدود رہتے ہیں سب پر ذمہ داری عائد ہوئی ہے ۔
عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس شرح سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے مسافروں کو اسی طرح ریلیف ملنا چاہیے ۔