سوہاوہ اور گوجر خان کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے دو نوجوان کزن جاں بحق ہو گئے۔
یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ اور راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے درمیان مسہ کسوال کے مقام پر جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے موٹرسائیکل سوار نوجوان راجہ اسرار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا کزن رحمان افتخار شدید زخمی ہو گیا۔
@jhelumnewspk سوہاوہ اور گوجر خان کے درمیان جی ٹی روڈ پرکار اور موٹرسائیکل حادثے میں 2 نوجوان کزن جاں بحق #JhelumNews #latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #gujarkhan #sohawa #rawalpindi #jhelum ♬ original sound – Jhelum News
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر لاش اور زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان راجہ اسرار کا سعودی عرب کا ویزہ لگ چکا تھا اور وہ 13 جون کو سعودی عرب روانہ ہونے والا تھا۔
حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے دونوں کزنوں کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی، جس میں اہل علاقہ، رشتہ داروں، اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


