جہلم: سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈپٹی کمشنر جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا، آپریشن تھیٹر میں جدید مشینری دستیاب ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم میں جدید ترین مشینری سے آراستہ آپریشن تھیٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کر دیا۔ آپریشن تھیٹر کی بلڈنگ اور اس میں تمام تر مشینری کو جدید ترین شکل دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا عزم ہے اور دو عشروں کے بعد آپریشن تھیٹر کی تزئین و آرائش اس بات کا ثبوت ہے۔


