Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نوجوانوں پر سرمایہ کاری پاکستان کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کا سب سے اہم عنصر ہے، ڈاکٹر محمد فیصل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نوجوانوں پر سرمایہ کاری پاکستان کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کا سب سے اہم عنصر ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برٹش پاکستانی میئرز ایسوسی ایشن (BPMA) کے اشتراک سے ’’پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار میں بی پی ایم اے کے چیئرمین اور سی بی ای مشتاق لاشاری، چیئرمین برٹش پاکستان فاؤنڈیشن اور سی بی ای آصف رنگون والا، سیکرٹری جنرل بی پی ایم اے فیض اللہ خان، وینڈز ورتھ کی میئر ثنا جعفری، سابق میئرز اور کونسلرز، برٹش پاکستانی تاجروں، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام اور کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی محنت سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں میں سرمایہ کاری پاکستان کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کا سب سے اہم عنصر ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہماری طاقت اتحاد میں مضمر ہے اور قوموں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے ہمیں اجتماعی کوشش، سٹریٹجک منصوبہ بندی اور بہترین کارکردگی کے عزم کی ضرورت ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے افسران برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی کمیشن تقریباً400برطانوی پاکستانی میئرز اور کونسلرز سے رابطہ کر رہا ہے تاکہ انہیں اکٹھا کیا جا سکے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

سیمینار کے مقررین نے پاکستان کی تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ میں برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جو کاروبار، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مقررین نے پاکستان کے کاروبار، سیاحت اور زراعت کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے برطانوی تاجروں کے ساتھ بامعنی طور پر اشتراک کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
overcast clouds
23° _ 23°
60%
2 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
24 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کو نظر نہیں آتے،سپیکر آزادکشمیر اسمبلی

15 جنوری, 2024

تعلیم اور کیریئر کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں فیوچر فیسٹ 2023 کا انعقاد

14 نومبر, 2023

چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا

26 اپریل, 2024

پاکستانیوں کے لیے لفظ (P) کا استعمال، اسکاٹش بورڈ کا خضر علی کیخلاف تحقیقات کا آغاز

16 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں