Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہر تیسرا امریکی نوجوان ٹک ٹاک سے نیوز معلومات حاصل کرنے لگا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہر تیسرا امریکی نوجوان ٹک ٹاک سے نیوز معلومات حاصل کرنے لگا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 نومبر, 2023
شیئر کریں
فوٹو: انپلاش
شیئر کریں

متعدد بار جزوی پابندیوں کا سامنا کرنے والی شاٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن امریکا میں تیزی سے مقبول ہونے لگی اور وہاں کا ہر تیسرا نوجوان پلیٹ فارم سے ہی حالات حاضرہ کی خبریں حاصل کرنے لگا۔

امریکی حکومت نے متعدد بار ٹک ٹاک کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور اس پر متعدد بار جزوی پابندی بھی لگائی جا چکی ہے جب کہ وہاں پر سرکاری ڈیوائسز پر اس کے استعمال پر پابندی بھی ہے۔

تاہم پابندیوں کے باوجود حیران کن طور پر امریکا میں ٹک ٹاک کے استعمال اور اسے مختلف موضوعات کی معلومات حاصل کرنے کے اہم ذریعے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

امریکا کے پیو ریسرچ کی تازہ تحقیق کے مطابق 2020 کے بعد حیران کن طور پر امریکا میں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، ایپلی کیشن کی مقبولیت 3 فیصد سے بڑھ کر 14 فیصد تک جا پہنچی۔

ویب سائٹ ’فاسٹ کمپنی‘ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہے، جن میں سے زیادہ تر نوجوان ہیں۔

پیو ریسرچ کے مطابق 18 سے 29 سال کی عمر کا ہر تیسرا امریکا نوجوان خبروں اور معلومات کے لیے ٹک ٹاک کا استعمال کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکی افراد اور خصوصی طور پر نوجوانوں میں خبریں اور معلومات حاصل کرنے کے رجحانات تبدیل ہو رہے ہیں اور اب وہ روایتی میڈیا کے بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق باقی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے خبریں اور معلومات حاصل کرنے کے رجحانات میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا، تاہم محض تین سال کے وقفے کے بعد ٹک ٹاک سے خبریں حاصل کرنے کا رجحان 14 فیصد تک بڑھ گیا۔ اب ماہرین ٹک ٹاک کو امریکا میں خبریں حاصل کرنے کے اگلے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ پلیٹ فارم روایتی میڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

ٹک ٹاک کو دنیا بھر میں مختصر ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل ہے جب کہ اس کا آسان استعمال بھی اسے باقی تمام ایپلی کیشنز سے منفرد بناتا ہے، تاہم دنیا بھر میں اسے جزوی پابندیوں کا سامنا بھی رہتا ہے۔

امریکا کے علاوہ پاکستان میں بھی متعدد بار ٹک ٹاک پر جزوی پابندی لگائی جا چکی ہے اور اس پر فحاشی پھیلانے کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، نیپال اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں بھی ٹک ٹاک کو متعدد بار جزوی پابندیوں کا سامنا رہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
19°C
Jhelum
clear sky
19° _ 19°
50%
1 m/s
ہفتہ
30 °C
اتوار
31 °C
پیر
33 °C
منگل
34 °C
بدھ
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں غفلت و لاپرواہی سے ہائی ایس چلا کر موٹر سائیکل سوار فیملی کو زخمی کرنے والا ڈرائیور گرفتار
22 اکتوبر, 2026
جہلم میں ایل پی جی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، گھریلو سلنڈر 6200 روپے سے تجاوز کرگیا
22 اکتوبر, 2026
جہلم ایلیٹ فورس کے شہید جوانوں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، آئی جی پنجاب کا اظہار افسوس
22 اکتوبر, 2026
جہلم چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی زاہد حسین بٹ کا حلف برداری سمیت تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
22 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار
22 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصاویر موصول

10 مئی, 2024

اپنے موبائل فون کی خود مرمت کریں، نہایت آسان طریقہ

4 جون, 2024

آپ کی ایک تصویر سے ہیکرز 7 معلومات چوری کر سکتے ہیں

27 جولائی, 2024

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا

12 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں