Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان کے شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر اہم دستاویزات جاری کرتا ہے، سوشل میڈیا پر نادرا کی جانب سے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلاضرورت فوٹوکاپی نہ کرائیں، صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کے دفتر میں NADRA کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔ اصل دستاویز یا صرف اس پر درج NADRA کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں۔

مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لئے NADRA کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں۔

اس سے قبل نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایف آر سی ایک ایسی اہم دستاویز ہے جو ایک خاندان کے مکمل افراد کے بارے میں تفصیلات رکھتی ہے۔ شہریوں کو ان کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد ایف آر سی درج ذیل تین مختلف زمروں میں جاری کی جاتی ہے:

پیدائش کے لحاظ سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات ہوں گی۔

شادی کے حوالے سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

اسی طرح، قبولیت (ایڈاپشن) سے متعلق جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے سرپرست کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

اگر کوئی پاکستانی نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نہیں ہے تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ایف آر سی کہاں سے حاصل کریں؟

پاکستانی ایف آر سی کیلیے نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر یا NADRA کی پاک آئیڈینٹٹی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلیے وہاں موجود پاکستانی مشن کے متعلقہ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایف آر سی کی فیس کتنی ہے؟

NADRA نے دسمبر 2024 کے مہینے میں ایف آر سی کیلیے فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ رجسٹریشن اتھارٹی شناختی دستاویز کے اجرا کیلیے صرف ایک ہزار روپے وصول کرتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ بار ایسوی ایشن کے انتخابات کا دنگل سج گیا

9 دسمبر, 2024

جہلم: سیلابی صورتحال میں بھی پاک فوج فرنٹ لائن پر، قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے، چوہدری عابد محمود

29 اگست, 2025

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

21 فروری, 2024

دینہ کے ایک اور منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

1 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں