سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص علی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے اس موقع پر کہا کہ علاقے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جو معاشرتی برائیوں کو فروغ دیتے ہیں۔


