Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میرٹ، انصاف اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میرٹ، انصاف اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس لائن جہلم میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ ایک خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔

بریفنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن، تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز، ضلع کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، محررز، فرنٹ ڈیسک اسٹاف اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران ڈی پی او جہلم نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں، پتنگ بازی جیسے خطرناک رجحانات کے خاتمے اور منشیات فروشوں سمیت سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ تھانہ کلچر کو بہتر سے بہترین بنایا جائے، سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے۔ انہوں نے گشت کے نظام کو مزید فعال بنانے، حساس مقامات کی کڑی نگرانی یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی بھی تاکید کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرٹ، انصاف اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ضلع کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یومِ آزادی پاکستان قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین

31 جولائی, 2025

سعودی ائیرلائن ’ فلائی عدیل ‘ کو پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی

2 نومبر, 2024

جہلم پولیس کی کارروائی، ڈکیتی مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، نقدی برآمد

22 اکتوبر, 2025

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے

11 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں