Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: رات دیر سے کھانا فالج کےخطرات میں اضافہ کرسکتا ہے، تحقیق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

رات دیر سے کھانا فالج کےخطرات میں اضافہ کرسکتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
16 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پیرس: رات کو دیر سے کھانا کھانا بظاہر تو نقصان دہ نہیں لگتا لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے ایک لاکھ سے زائد فرانسیسیوں کا معائنہ کیا۔ تحقیق میں تمام شرکاء نے 15 فوڈ ڈائریز مکمل کیں جن میں انہوں نے ہفتے کے کام کے دنوں (یعنی وِیک ڈیز) اور چھٹی کے دنوں (یعنی ویک اینڈز) میں کھانا تناول کرنے کے اوقات کے متعلق بتایا۔

کُل تعداد کا ایک تہائی حصہ ان افراد پر مشتمل تھا جو رات 8 بجے سے پہلے رات کا کھانا کھا لیتے تھے جبکہ اتنا ہی حصہ ان افراد پر مشتمل تھا جو رات 9 بجے کے بعد کھانا کھاتے تھے۔

سات سال تک جاری رہنے والے اس مطالعے کے دوران دل کے دورے اور فالج سمیت دو ہزار کے قریب قلبی مرض کے کیسز سامنے آئے۔

وہ افراد جنہوں نے سب سے تاخیر (یعنی رات 9 بجے کے بعد) سے رات کا کھانا کھایا تھا ان میں فالج یا ’منی اسٹروک‘ کے امکانات رات 8 بجے سے قبل کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں 28 فی صد زیادہ دیکھے گئے۔

محققین کے مطابق انسان کی ارتقاء دن میں جلدی کھانے کے لیے ہوئی ہے۔ مطالعے یہ بتاتے ہیں کہ بعد کے اوقات میں کھانے کا ہضم ہونا خون میں شوگر کی مقدار اور بلڈ پریشر میں اضافہ کر دیتا ہے۔

فرانس کی یونیورسٹی آف سوربون پیرس نورڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر برنرڈ سراؤر کا کہنا تھا کہ کئی لوگ کہتے تھے کہ رات کا کھانا تاخیر سے نہ کھایا جائے اور یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اس مشورے میں کچھ منطق تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اب ہمارا معاشرہ 7/24 ہے، جہاں لوگوں کولگتا ہے کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے، اور اس لیے ہم میں سے کئی رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں۔ لیکن وہ لوگ جو اپنے مصروف ہونے کا سوچ کر دیر سے کھانا کھاتے ہیں ان کا ایسا کرنا ان کی صحت کے لیے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے اور یہ رجحان خواتین میں زیادہ دِکھتا ہے۔ تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کھجور، غذائیت سے بھرپور پھل

7 نومبر, 2024

مرغن غذاؤں کے استعمال میں اضافہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن

24 اکتوبر, 2024

سول ہسپتال جہلم میں بنیادی طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ

17 جنوری, 2024

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہوگا؟

20 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں