Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 77 سال گزرنے کے باوجود ہرن پورچک نظام کے درمیان شہریوں کیلئے دریائے جہلم پر پل تعمیر نہ ہو سکا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

77 سال گزرنے کے باوجود ہرن پورچک نظام کے درمیان شہریوں کیلئے دریائے جہلم پر پل تعمیر نہ ہو سکا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
23 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان/ جہلم 77 سال گزرنے کے باوجو د ہرن پورچک نظام کے در میان دریائے جہلم پر گاڑیوں کے لئے پل تعمیر نہ ہو سکا۔ ضلع جہلم، ضلع منڈی بہاؤالدین اور ضلع سرگودھا کے لاکھوں عوام کو ایک دوسرے اضلاع میں آنے جانے میں شدید سفری مشکلات کا سامنا، دریائے جہلم میں دوران سفر کشتیاں الٹنے سے ہرن پور چک نظام کے درمیان ، ریلوے کے وکٹوریہ پل سے گزرتے ہوئے اب تک سینکڑوں افراد دریائے جہلم میں گرنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ، ضلع منڈی بہا والدین اور سرگودھا کے درمیان دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کے لئے تینوں اضلاع کے عوام عرصہ77 سالوں سے حکمرانوں سے مطالبہ کر رہے ہیں۔ جب بھی الیکشن کا وقت قریب آتا ہے تو سیاسی پارٹیوں کے رہنما دریائے جہلم پر پل بنانے کا راگ آلاپنا شروع کردیتے ہیں اور ووٹ لے کر کامیاب ہونے کے بعد ووٹرز سے فاصلے اختیار کرلیتے ہیں۔

77سالوں کے دوران دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین و امیدوار جن میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ، میاں محمد نواز شریف، سابق وزیراعظم عمران خان، میاں محمد شہباز شریف، آصف علی زرداری، سابق صدر و چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل پرویز مشرف سمیت سابق و موجودہ ارکان اسمبلی جہلم میں اپنی تقاریروں میں دریائے جہلم پر ہرن پور کے مقام پر پل بنانے کے بلند و بانگ اعلانات کر چکے ہیں اور کروڑوں کے فنڈز بھی اس حوالے سے جاری کئے گئے۔

سابق ممبر ان قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی(مرحوم)، راجہ اسد علی خان، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جبکہ ضلع منڈی بہاوالدین سے منتخب ممبران قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال ، پنڈدادنخان سے چوہدری نذر حسین گوندل نے پل کی تعمیر کے لئے آج بھی وقتاً فوقتاً پر عزم ہیں لیکن ابھی تک دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا آغاز ہی نہیں ہوسکا۔

اس کی وجہ سے ضلع جہلم ، ضلع منڈی بہاؤ الدین اور ضلع سرگودھا کے لاکھوں مکینوں کو پل نہ ہونے کی وجہ سے 60 کلو میٹر سے زائد کا اضافی سفر براستہ رسول بیراج کرنا پڑتا ہے۔ پنڈ دانخان اور ملکوال کے درمیان آمدورفت کے لئے لوگ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر کشتیوں اور بیڑوں پر سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن دریا میں طغیانی اور اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر کشتیاں اور بیڑے دریائے جہلم میں الٹنے سے اب تک بیشمار افراد دریا کی موجوں کی نظر ہو چکے ہیں۔

پنڈ دادنخان اور منڈی بہاؤالدین کے درمیان دریائے جہلم پر ریلوے ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے و کٹوریہ پل تعمیر کیا گیا تھا۔ جس کے ریلوے لائن کے ایک سائیڈ پر لکڑی کے پشتوں پر موٹر سائیکل سوار اور پیدل لوگ سفر کرتے ہیں لکڑی کے پشتے خستہ حال ہو کر دریا برد ہو چکے ہیں جبکہ متعدد پشتے اپنی جگہ سے غائب ہیں جن پر سفر کرتے ہوئے اب تک بیشمار افراد دریائے جہلم میں گرنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں متعدد کی ابھی تک لاشیں بھی برآمد نہیں ہو سکیں ۔

ضلع جہلم ، ضلع منڈی بہاؤ الدین اور ضلع سرگودھا کی عوام ایک دوسرے کے اضلاع میں آنے جانے کے لئے 60 کلومیٹر کا لمبا اور اضافی سفر طے کر کے براستہ رسول بیراج ایک دوسرے اضلاع میں آتے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو بہت زیادہ سفری مشکلات در پیش آتی ہیں ۔

رواں ماہ جہلم کے علاقہ سگھر پور پتن سے کشتیوں پر سفر کرنے والے افراد کشتی الٹنے سے 6 افراد دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ گھر کا سربراہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اپنے گھر میں جان کی بازی ہار گیا۔

تینوں اضلاع کے لاکھوں عوام نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سید رملہ علی ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہرن پور تا چک نظام دریائے جہلم پر پل تعمیر کروایا جائے تاکہ تینوں اضلاع کے لاکھوں لوگوں کو سفری سہولیات میسر آسکیں اور مکینوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
53%
3 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل سوار کو قتل کرنے والے اجرتی قاتل کو عمر قید، لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا

23 اپریل, 2024

دینہ میں بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 40 سالہ سگے بھائی کو قتل کر دیا

24 اکتوبر, 2023

جہلم پریس کلب کے انتخابات، سینئر صحافیوں کی خدمات اور الیکشن کی تیاریاں

3 جنوری, 2025

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر دیا

7 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں