Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سپر ہینڈز چیرٹی کے زیر اہتمام علامہ اقبال سکولز کے طلباء کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سپر ہینڈز چیرٹی کے زیر اہتمام علامہ اقبال سکولز کے طلباء کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

میرپور/ دینہ: سپر ہینڈز چیرٹی کے زیر اہتمام غریب، یتیم اور مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے والے ادارے علامہ اقبال سکولز کے طلباء کے درمیان مسٹ یونیورسٹی میرپور میں ایک شاندار دوستانہ کرکٹ میچ منعقد ہوا۔

دوستانہ کرکٹ میچ کا مقصد طلباء میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صحت کو بہتر بنانا، ان میں ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

یہ کرکٹ میچ علامہ اقبال سکولز پاکستان و آزادکشمیر کے منیجر تاسب حسین چوہدری کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جبکہ اس کے آرگنائزر انٹرنیشنل کرکٹ کوچ عرفان الحق سلیمی تھے۔ میچ کے مہمان خصوصی حافظ حاجی اعجاز تھے جنہوں نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

دوستانہ کرکٹ میچ علامہ اقبال سکول دینہ اور علامہ اقبال سکول اسلام گڑھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دینہ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام گڑھ ٹیم نے 7 اعشاریہ 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

میچ کے دوران طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم، رنر اپ ٹیم اور تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر رضوان اللہ، ڈائریکٹر سپورٹس مسٹ یونیورسٹی عابد حسین، سپورٹس کوچ مسٹ یونیورسٹی، پرنسپل علامہ اقبال سکول اسلام گڑھ اسلم ملک، فضل حسین، محمد عدیل اور دیگر اہم شخصیات سمیت برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع ہر مقررین نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیم اور کھیل کے متوازن امتزاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور سپر ہینڈز چیرٹی کے اس اقدام کو سراہا، جس کے تحت نہ صرف غریب، یتیم اور مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے بلکہ ان کے لیے کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کروائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سپر ہینڈز چیرٹی کے ذیلی ادارے علامہ اقبال سکول کے پانچ کیمپس دینہ، اسلام گڑھ، میاں محمد ٹاؤن میرپور، نیو لدڑ کھڑی شریف اور جاتلاں میں قائم ہیں جہاں غریب، یتیم اور مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
41%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
41 °C
منگل
42 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

11 اگست, 2025

دینہ مین بازار کو ماڈل بازار میں تبدیل کرنے کا مقصد بہتر ماحول اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

22 مئی, 2026

محلہ اسلام گنج مشرقی بلاک کھیوڑہ میں گیس پریشر کا مسئلہ حل، عوام نے اطمینان کا اظہار

5 فروری, 2025

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ریسکیو 1122 اسٹیشن جہلم کا دورہ، ہنگامی تیاریوں اور وسائل کا جائزہ لیا

8 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں