Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یوم یکجہتی کشمیر نئے جذبوں کے ساتھ منایا جائے، حاجی قربان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یوم یکجہتی کشمیر نئے جذبوں کے ساتھ منایا جائے، حاجی قربان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لوٹن: کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اس سال بھی یوم یکجہتی کشمیر برطانیہ کی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بھرپور طریقے سے منائے گی اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینے کا مطالبہ دہرایا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے 5فروری کو پاکستانی عوام اور حکومت ہم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہے جس پر ہم کشمیری پاکستانی عوام اور حکومتوں کے مشکور ہیں تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے، مقبوضہ کشمیر کو عملی طور پر ایک وسیع جیل خانہ میں تبدیل کرنے، لاک ڈاؤن کے نفاذ اور ہر طرح کی شہری آزادیوں کو پامال کرنے کے باعث اس دن کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس باعث پاکستانی حکومت اور اس کے عوام پر کشمیر کے حوالے ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے جبکہ اس دن کی مناسبت سے پاکستان اور آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر کے علاوہ برطانیہ اور دیگر ممالک میں پاکستانی کشمیری بھرپور جذبے سے ریلیوں، جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کے ذریعے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کشمیر پر ورچوئل سیمینارز اور پروگرام بھی تسلسل سے منعقد کیے جارہے ہیں تاہم مقبوضہ کشمیر میں کئی لاکھ بھارتی افواج کھلے عام دہشت گردی کررہی ہے، اور مقبوضہ کشمیر کو ایک وسیع جیل خانہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت کشمیر کی مرکزی سیاسی لیڈر شپ کو جیلوں میں قید رکھا جا رہا ہے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے ہماری عفت مآب خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، بچوں پر تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جاتا ہے آئے روز کے کرفیو سے سول سوسائٹی کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہر طرح کے جبر و ظلم سے کشمیری عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ماضی کی اس سال بھی اسلام آباد، مظفر آباد سمیت مختلف شہروں میں 5 فروری پر ریلیاں نکالیں گے، مظفرآباد، لندن اور برسلز میں بھی پروگرام ہوں گے۔

حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیری باشندوں کو جو اوورسیز میں رہتے ہیں وہ لندن، واشنگٹن اور ہر اہم مقام پر اس دن کو احتجاج کر کے پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھرپور طریقے سے آگاہ کریں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بھی کشمیری عوام کی محکومی یاد دلائی جائے ۔یوم یکجہتی کشمیر نئے جوش اور جذبے سے منایا جائے تاکہ دنیا بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کو ان کا حق رائے شماری دے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی سرگرمیوں کو تیز تر کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اب تک بےشمار شہادتوں اور ان گنت قربانیوں کے باوجود الحاق پاکستان کے نعرے اور نظریے پر کاربند ہیں انہوں نے کہا کہ ویسے تو ہر وقت پاکستانی پرچم مقبوضہ وادی کشمیر کے گلی محلوں و گھروں میں لہراتا ہے مگر 5 فروری کو بطور خاص ہر گھر میں پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور انڈین فوج کی ایک سپیشل ونگ ان پرچموں کو اتارتی ہے مگر کشمیری پھر اس سبز ہلالی پرچم کو لہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر پاکستان کے عوام کو بھی خراج پیش کرتے ہیں کہ جہاں 5فروری کو کشمیری غیور مسلمان بھارت و سلامتی کونسل کی وعدہ خلافی کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کرتے ہیں وہاں پاکستانی قوم بھی اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ سلامتی کونسل و بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہمارے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور دنیا کو باور کرواتے ہیں کہ کشمیری پاکستانی یک دل اور یک جان ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
scattered clouds
38° _ 38°
39%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسلامی اصول اپنانے سے جہاں آخرت سنورتی ہے وہاں دنیاوی طور پر بھی فائدہ ہوتا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

21 اکتوبر, 2024

اللّٰہ تعالیٰ کی بندگی اور نبی کریمؐ کی اطاعت ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، قاری قمر جمیل عطاری

9 فروری, 2024

عالمی اشرافیہ کی دبئی میں اربوں ڈالرز کی جائیدادیں بے نقاب، کئی بڑے پاکستانی نام بھی شامل

14 مئی, 2024

تعلیم اور کیریئر ایکسپو، فیوچر فیسٹ کا انعقاد 3 اور 4 نومبر 2024 کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہو گا

1 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں