سوہاوہ، ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں موسم سرماکی پہلی بارش، ہلکی ہلکی بارش سےکسانوں کے چہرے کھل اٹھے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سے ڈومیلی، بڑاگواہ، سوہاوہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے رواں سال کی پہلی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، ہلکی ہلکی بارش کی وجہ سے کسان خوش ہوگئے۔
ہلکی ہلکی بارش سےخشک سردی اور بیماریوں میں نمایاں کمی ہوگی، بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہریوں میں گرم ملبوسات پہننے کیساتھ ساتھ گرم مشروبات،مچھلی کے ڈھابوں کا رُخ کرلیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ یہ بارش کاسلسلہ کچھ دن تک رہے گا، ہلکی ہلکی بارش گندم کی فصل کیلئے بہت بہتر ہے۔


