Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان کشمیری عوام کی تحریک حق خوداردیت میں حمایت جاری رکھے گا، سلجوق مستنصر تارڑ، دی ہیگ میں سیمینار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان کشمیری عوام کی تحریک حق خوداردیت میں حمایت جاری رکھے گا، سلجوق مستنصر تارڑ، دی ہیگ میں سیمینار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دی ہیگ: سفارتخانہ پاکستان، دی ہیگ نے ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

علی رضا سید، چیئرمین کشمیر کونسل یورپین یونین، یو ہانس کیرل خاص بیک، اطالوی قانون دان، پروفیسر ڈاکٹر طاہر عباس، انسٹی ٹیوٹ آف سیکیورٹی اینڈ گلوبل افیئرز، لیڈن یونیورسٹی، دی ہیگ اور نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے بطور مقررین حاضرین سے خطاب کیا۔

سیمینار میں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے طلباء اور کمیونٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے تنازع جموں و کشمیر کی تاریخی، سیاسی، قانونی اور انسانی جہتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کے ہندوستان کے یکطرفہ الحاق کے مضمرات پر بھی اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 05اگست 2019کے ہندوستان کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سپریم کورٹ کا 11دسمبر 2023کا فیصلہ ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے ہندوتوا نظریہ کے تحت کشمیریوں کو محکوم بنانے اور انہیں ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنے کی بھرپور مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی پیغامات بھی شرکاء کو پڑھ کر۔ سنائے گئے۔

علی رضا سید نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حل کی کاوشوں میں بھارت کی طرف سے پیدا کی گئی رکاوٹوں کوافشاں کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو بیان کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں تنازع کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

یو ہانس کیرل خاص بیک نے کشمیری قانون دانوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی نظر بندی اور ان کی آواز کو دبانے کے اقدامات پر بھارتی قابض افواج کی مذمت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر عباس نے کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کواجاگر کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے ضمیر کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے خطے میں امن و سلامتی پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے مضمر نتائج کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران متعدد رپورٹس میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیر میں غیر قانونی حراست اور شہری آزادی پر جبری پابندیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ گزشتہ دہائیوں سے لے کر اب تک کشمیری عوام کی مظلومیت کو نظر انداز کرنا مشترکہ اخلاقی اقدار اور انسانیت کے ساتھ غداری ہوگی۔

شرکاء کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی موجودہ حالت زار پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
44%
2 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مظلوم فلسطینیوں پر بدترین مظالم، اسرائیل کے خلاف ’’اسٹاپ دی وار‘‘ کی بولٹن میں احتجاجی ریلی

21 اکتوبر, 2023

تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل حضور ﷺ کی سیرت پرعمل میں مضمر ہے، عامر شوکت

19 ستمبر, 2024

اوورسیز پاکستانی ملک قوم کاسرمایہ ہیں، محمد افضال بھٹی

6 اکتوبر, 2024

برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی میں کزن میرج کم کیوں ہوتی جا رہی ہے؟

18 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں