Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عالمی منڈی میں بُلند قیمتوں کے سبب ملک میں 16 اپریل سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب تقریباً ڈھائی روپے اور ساڑھے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، حالانکہ امپورٹ پریمیم میں کمی اور شرح تبادلہ میں معمولی بہتری ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 ڈالر اور 4 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2 اعشاریہ 50 سے 2 اعشاریہ 80 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 سے 8 اعشاریہ 50 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیٹرول کی درآمد پر پریمیم مارچ کے آخری چند دنوں میں 13 اعشاریہ 50 ڈالر کے مقابلے میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران تقریباً 21 فیصد کم ہو کر 10 اعشاریہ 7 ڈالر فی بیرل رہ گیا ہے اور روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 40 پیسے مضبوط ہو کر 278 اعشاریہ 20 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

پیٹرول کی موجودہ قیمت 289 اعشاریہ 41 روپے میں تقریباً 2 اعشاریہ 80 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے، دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ادا کردہ درآمدی پریمیم 6 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہا۔

حکام نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت گزشتہ ہفتے تقریباً 4 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 98 اعشاریہ 5 ڈالر ہو گئی تھی، جب کہ ڈیزل کی قیمت 4 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 102 اعشاریہ 9 ڈالر ہو گئی تھی۔

تقریباً دو ہفتے قبل حکومت نے 15 اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 9 اعشاریہ 66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 32 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر پہلے ہی 60 روپے فی لیٹر ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے، یہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔

لیوی کی وصولی کی وجہ یہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے تحت رواں مالی سال میں حکومت کا پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

حکومت رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 475 ارب روپے حاصل کر چکی ہے، حکومت کو مالی سال کے آخر تک تقریباً 970 ارب روپے جمع ہونے کی توقع ہے حالانکہ نظرثانی شدہ ہدف اب جون کے آخر تک 920 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
scattered clouds
35° _ 35°
53%
3 km/h
بدھ
33 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
39 °C
ہفتہ
39 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محرم الحرام کے پیش نظر جہلم پولیس، پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ

24 جون, 2026

چیف سیکرٹری کا جہلم کا دورہ؛ الیکشن کا پرامن انعقاد ہی ملکی ترقی کیلئے بنیادی ضرورت ہے، زاہد اختر زمان

2 فروری, 2024

فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی سربراہی میں ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے، مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم

11 جنوری, 2026

جہلم: 4 اپریل جمہوریت پر کاری ضرب کا دن ہے، مہر قیصر

5 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں