Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں 2 بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار، ایک کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں 2 بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار، ایک کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

عامر کیانی
عامر کیانی
20 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم/ پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 2 بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے پانچ کارندے پکڑ لئے، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ کے ایس ایچ او ناصر محمود اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اعظم موٹو فیصل آبادی خطرناک ڈکیت گینگ کے ملزمان علی اشرف، علی عمران اور اعظم علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مال مسروقہ کار مالیتی 42 لاکھ، متعدد وارداتوں میں چھینے گئے طلائی زیورات کل مالیتی 31 لاکھ 32 ہزار روپے، چھینی گئی نقدی مالیتی 32 لاکھ روپے اور دیگر گھریلو سامان مالیتی 10 لاکھ روپے سے زائد بر آمد کر لئے گئے۔

ڈکیت گینگ سے ریکوری کا مجموعی تخمینہ 1 کروڑ 6 لاکھ روپے ہے جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز ، پسٹل 9 ایم ایم،پسٹل30. بور اور کلاشنکوف معہ ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا۔

ملزمان ضلع جہلم کے علاوہ خوشاب، لیّہ، فیصل آباد اور پنجاب کے کئی دیگر اضلاع کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جن سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

ایس ایچ او تھانہ للِہ ناصر محمود اور ٹیم نے دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے نوما ڈکیت گینگ کے 2 کارندوں نعمان شہزاد اور عدیل حسن کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چھینی گئی نقدی 2 لاکھ 34ہزار روپے، 4 عدد مسروقہ موٹرسائیکلز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزمان قرار واقعی سزا کےمستحق ٹھہریں۔

ڈی پی او جہلم نے للِہ پولیس کی شاندار کامیابی پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان اور ایس ایچ او للِہ کو خصوصی شاباش اور انعامات کا اعلان کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
70%
2 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی
22 ستمبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں نصب موبائل سگنل جیمر سے قرب و جوار میں موبائل سروس متاثر
22 ستمبر, 2026
27 ستمبر احتجاج؛ جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
22 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
22 ستمبر, 2026
جہلم: مویشی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث سبی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
22 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں غیر انسانی سلوک کا واقعہ، سگے بھائی کو زنجیروں میں قید رکھنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب

10 جولائی, 2026

پنڈدادنخان میں 25 سالہ نوجوان موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

24 جون, 2024

ٹراما سینٹر ضلع جہلم کی عوام کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے، بلال اظہر کیانی

8 جولائی, 2024

فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

29 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں