Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ملک میں رواں ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ملک میں رواں ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حالیہ ہفتے میں روزمرہ استعمال کی 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، پیاز فی کلو 9 روپے، دال چنا 8 روپے، لہسن 10 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 15 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ، آلو، ٹوٹا باسمتی چاول، گھی، نمک، مٹن اور بیف مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

حالیہ ہفتے زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے، فی درجن انڈے 3 روپے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں بھی 3 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں تسلسل کے ساتھ کمی کا رجحان جاری ہے تاہم مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار بہت سست ہے۔ حالیہ ہفتے بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 62 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 16 اعشاریہ 69 فیصد سے کم ہوکر 15 اعشاریہ 34 فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 16 فیصد اضافے کے ساتھ 9 اعشاریہ 78 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 11 فیصد اضافے کے ساتھ 14 اعشاریہ 04 فیصد رہی۔

اسسی طرح، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 64 فیصد کمی کے ساتھ 17 اعشاریہ 92 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 86 فیصد کمی کے ساتھ 15 اعشاریہ 42 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 58 فیصد کمی کے ساتھ 14 اعشاریہ 48 فیصد رہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
overcast clouds
33° _ 33°
55%
1 km/h
بدھ
40 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
39 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں 20 ویں بیل اکھاڑہ ڈھینگری شائقین کی کثیر تعداد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

7 اکتوبر, 2025

میری سیاست کا مقصد اداروں اور عوام میں باہم محبت کو فروغ دینا ہے، سید رفعت محمود زیدی

23 اپریل, 2024

دینہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بنائیں گے اور تمام سہولیات فراہم کریں گے، سیکرٹری صحت پنجاب

16 اپریل, 2024

ہنڈا 125کی نئی قیمتیں بھی سامنے آگئیں

11 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں