Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی میں ریلیف، اکثریت کو فائدہ کیوں نہ مل سکا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی میں ریلیف، اکثریت کو فائدہ کیوں نہ مل سکا؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں کے باعث عوام سراپا احتجاج رہے اور حکمرانوں سے بجلی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، ایسے میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد کے وہ صارفین جو ماہانہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان کو 2ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت میں 14 روپے کا ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس اعلان کے بعد عوام میں خوشی کی ایک لہر دوڑی اور یہ امید جاگی کہ اب بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، لیکن ماہ اگست کے بل اب آنا شروع ہوگئے ہیں۔ تاہم، بہت سے لوگوں کی شکایت سامنے آئی ہے کہ ان کے بلوں میں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جبکہ ان کے بجلی کے بل گزشتہ ماہ کے بلوں جیسے ہی آئے ہیں۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور لیسکو کے عہدے داران سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا وجہ ہے کہ 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے تمام صارفین کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ جس پر بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے کی کمی کی گئی تھی لیکن یہ ریلیف صرف ان صارفین کو دیا گیا ہے جن کے ہان سنگل فیز بجلی کا میٹر لگا ہے، جوکہ زیادہ لوڈ برداشت بھی نہیں کر سکتا، جبکہ جہاں اے سی استری یا بجلی کا زائد استعمال ہوتا ہے ان تمام گھروں میں تھری فیز میٹر لگائے جاتے ہیں ایسے صارفین کو حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے رہائشی ملک شکیل نے بتایا کہ گزشتہ بجلی کے 370یونٹ استعمال کیے تھے جس پر ان کا بل 27ہزار روپے آیا تھا جبکہ رواں ماہ انہوں نے 315یونٹ کا استعمال کیا اور بل 24ہزار روپے آیا ہے۔ انہوں نے سوچا تھا کہ اس ماہ بجلی کا بل ریلیف ملنے کے بعد 16 سے 17ہزار روپے آئے گا لیکن بل 24ہزار آگیا۔

ملک شکیل کے مطابق ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا وجہ ہے کہ ان کے بجلی بلوں میں ریلیف نہیں دیا گیا۔ استفسار پر انہوں نے بتایا کہ جی ہاں ان کے گھر تھری فیز والا میٹر لگا ہوا ہے جس پر ان کو بتایا گیا کہ تھری فیز والے میٹر والے ساری صارفین کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا، تو وہ حیران ہوگئے کہ یہ کیا وجہ ہے پہلے تو حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 5یونٹ تک استعمال کرنے والے تمام ساتھیوں کو ریلیف دیا جائے گا اور اب جب ریلیف دینے کی باری آئی ہے تو کوئی نیا بہانہ کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی کے رہائشی شیخ داؤد نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ان کا بجلی کا بل 20ہزار روپے آیا تھا اور انہوں نے اس ماہ 207یونٹ استعمال کیے تھے جبکہ اس مرتبہ انہوں نے 250 کے قریب یونٹ استعمال کیے ہیں اور ان کا بل 19ہزار روپے آیا ہے۔ تاہم، ان کے بل میں حکومت کی جانب سے 4 ہزار روپے کا ڈسکاؤنٹ کیا گیا جس کے بعد اب بل 15ہزار روپیہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے اس ریلیف کے ملنے پر بہت خوش ہیں، استفسار پر انہوں نے بتایا کہ وہ سنگل فیز بجلی کا میٹر استعمال کررہے ہیں۔

اسلام آباد کے رہائشی راشد زوراج نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ان کے گھر کا بجلی کا بل 400یونٹ استعمال کرنے کے بعد تقریباً 37ہزار آیا تھا لیکن اب 330یونٹ استعمال کرنے کے بعد بل 29 ہزار روپیہ آیا ہے۔ بل میں بھی کوئی بھی ریلیف یا ڈسکاؤنٹ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے علاقے کے ایس ڈی او سے رابطہ کیا اور کہا میرے بجلی کے بل میں ریلیف کیوں شامل نہیں کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اپ کے گھر تھری فیس میٹر لگا ہے جبکہ یہ ریلیف صرف سنگل فیز والے صارفین کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ سنگل فیز میٹر ان گھروں میں لگائے جاتے ہیں جہاں بجلی کا کم استعمال ہو اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے آلات کا استعمال نہ ہو۔ جبکہ بڑے اے سی، پانی کی بورنگ والی موٹر اور دیگر بڑے آلات کے استعمال والے گھروں میں تھری فیز میٹر ہی لگائے جاتے ہیں۔

اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں کے تقریباً تمام بڑے گھروں میں تھری فیز میٹر ہی لگائے جاتے ہیں جبکہ چھوٹے گھروں یا گاؤں وغیرہ میں سنگل فیز میٹر لگائے جاتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
overcast clouds
33° _ 33°
55%
1 km/h
بدھ
40 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
39 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نامور کمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں 8 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

10 نومبر, 2024

ٹراما سینٹر ضلع جہلم کی عوام کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے، بلال اظہر کیانی

8 جولائی, 2024

دینہ میں ترقی کا آغاز، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو ٹی ایچ کیو بنانے کا وعدہ پورا ہوگا، بلال اظہر کیانی

23 مارچ, 2025

سوہاوہ میں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی پھندا لگی لاش لہڑی کے جنگل سے برآمد

21 دسمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں