Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہمت کارڈ اور دھی رانی پروگرام؛ پنجاب حکومت کا نیا فلاحی اقدام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہمت کارڈ اور دھی رانی پروگرام؛ پنجاب حکومت کا نیا فلاحی اقدام

نبیل علی
نبیل علی
11 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

حکومت پنجاب نے خصوصی افراد اور مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے دو نئے فلاحی پروگرام ”ہمت کارڈ” اور ”دھی رانی پروگرام” کا آغاز کیا ہے، جو وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد معاشرے کے ان افراد کو مالی امداد فراہم کرنا ہے جو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے حکومت پنجاب ان خاندانوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور ان کی مشکلات کم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

پہلا پروگرام ”ہمت کارڈ” ہے، جو خاص طور پر خصوصی افراد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ جس کے تحت خصوصی افراد کو ماہانہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کر سکیں اور انہیں مالی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اب تک اس پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں 1083 ہمت کارڈ بینک آف پنجاب کو جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 947 کارڈز خصوصی افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 136 افراد کو بھی جلد یہ کارڈ فراہم کر دیے جائیں گے۔

اس اقدام سے خصوصی افراد کو ایک مستقل مالی سہارا فراہم کیا گیا ہے، جس سے وہ اپنی زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں اور کسی پر انحصار کیے بغیر اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔

دوسرا پروگرام ”دھی رانی” کے نام سے شروع کیا گیا ہے، جو غریب اور نادار خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق والدین اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق خاندانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

منتخب خاندانوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک لاکھ روپے سلامی کے ساتھ شادی کی تقریب اور کھانے کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، نئے شادی شدہ جوڑوں کو فرنیچر، کپڑے، ڈنر سیٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء بھی تحفے کے طور پر دی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز باوقار طریقے سے کر سکیں اور مالی بوجھ محسوس نہ کریں۔

یہ دونوں پروگرام حکومت پنجاب کے فلاحی اقدامات کی ایک اہم کڑی ہیں، جن کا مقصد معاشرتی استحکام، مساوات اور ضرورت مند افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ”ہمت کارڈ” اور ”دھی رانی پروگرام” سے نہ صرف خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے بلکہ غریب اور مستحق خاندانوں کو بھی ایک باعزت زندگی گزارنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

ان اقدامات سے حکومت پنجاب کی سماجی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ کوششوں کا اظہار ہوتا ہے، جو معاشرے کے ان پسے ہوئے طبقات کو آگے بڑھنے اور خود مختار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

تحریر: نبیل علی

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

طاقت کا نیا مفہوم اور ہمارا نظامِ تعلیم

2 مارچ, 2025

پیٹرول مہنگا نہیں ہوا۔۔ غریب کا جینا مہنگا ہو گیا

9 مئی, 2026

لاش چاہیئے یا چالان؟

1 دسمبر, 2025

تحصیل پنڈدادنخان اور اس کو درپیش مسائل

26 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں