Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات مستحکم کرنے کیلئے کمیونٹی کا کردار ناگزیر ہے، عائشہ فاروقی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات مستحکم کرنے کیلئے کمیونٹی کا کردار ناگزیر ہے، عائشہ فاروقی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لمرک: ایسوسی ایشن آف آئرش پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز کے زیر اہتمام آئرلینڈ کے تیسرے بڑے شہر لمرک کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈاکٹرز ،آئی ٹی پروفیشنلز ،پی ایچ ڈی ہولڈرز،کاروباری حضرات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نےشرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان عائشہ فاروقی تھیں۔ ان کے ہمراہ ہیڈ آف چانسری شاہد اقبال اور سفارتخانہ پاکستان کے دیگر افراد بھی تشریف لائے۔

اس موقع پر میزبانوں کی جانب سے ہادیہ نعمان اور انزک نعمان نے سفیر پاکستان عائشہ فاروقی کو گلدستہ پیش کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے وسیم بٹ نے کیاجبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عثمان حیدر لیل نے احسن طریقے سے ادا کیے ۔

سفیر پاکستان عائشہ فاروقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ لمرک سٹی میں میرے آنے کا مقصد اپنی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرنا اور دوسرا مسائل کے حل اور آپ کی آراء و تجاویز جو بالخصوص سفارتخانہ پاکستان سے متعلق ہوں انہیں براہ راست سنا جائے اور پھر ان کے حل کے لیے پیش رفت کی جائے۔

انھوں نے کہاکہ تجارت و ثقافت اور دیگر شعبہ جات میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے اور انہیں مزید مضبوط کرنے میں کمیونٹی کردار ناگزیر ہے۔قبل ازیںایسوسی ایشن آف آئرش پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز کے ایگزیکٹو ڈاکٹر جاوید سعید نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو مطلع کیا۔

ایسوسی ایشن آف آئرش پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر ڈاکٹر نعمان نبی نے کہا کہ ہماری تنظیم کے قیام کا مقصد ڈاکٹرز برادری کو ایک پلیٹ فارم تلے جمع کرنا اور نئے آنے والے ڈاکٹرز آئی ٹی پروفیشنلز ،پی ایچ ڈی ہولڈرز ،زسٹوڈنٹس ،کاروباری حضرات اور پاکستانی کمیونٹی کے فہمیدہ حلقوں کی رہنمائی کرنا تا کہ مسائل اور ان کے بہتر حل کے لیے غور و خوض کیا جاسکے۔

اس موقع پر سوال و جواب کی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کو پاسپورٹ ۔ویزہ اور نادرہ کارڈ کے حصول کے لیے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں سفیر پاکستان کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعمان نبی نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے سفیر پاکستان عائشہ فاروقی اور دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے آخر میں حاضرین کی تواضع پاکستانی کھانوں،روایتی چائے اورکافی سے کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
بدھ
33 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

لارڈ قربان حسین کی ازبکستان کے سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون پرگفتگو

10 فروری, 2024

پاکستان کے سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالیں، چوہدری نواز

24 جنوری, 2024

سماجی رہائش کی بڑھتی ہوئی کمی بڑا مسئلہ ہے، راجہ اسلم خان

29 اکتوبر, 2023

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم

24 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں