جہلم: یکم دسمبر سے شروع ہونے والے تیتر کے شکارکے سیزن کیلئے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم میں تیتر کے شکار کے حوالے سے بند ہیں جبکہ ضلع جہلم کی تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ شکار کیلئے کھولی جائیں گی۔
شکار سیزن کھلا ہونے کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم میں جنگلی حیات کے تمام محفوظ مقامات تیتر سمیت ہر قسم کے شکار کیلئے بندر ہیں گے۔
واضح رہے کہ تیتر کے شکار کا سیزن یکم دسمبر 2024ء سے شروع ہو کر 31 جنوری 2025ء تک جاری رہے گا اور اس دوران غیر قانونی طور پر شکار کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے ایک جانب تو محکمہ وائلڈ لائف جہلم نے بھر پور تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔
دوسری جانب مختلف دیہاتوں میں اہلیان علاقہ نے بھی اپنی اراضی اور کھیتوں میں شکار کرنے کیلئے آنے والے شکاریوں کا قبلہ درست کرنے کیلئے کمر کس لی ہے کیونکہ عمومی شکایت ہے کہ شکاری شکار کے دوران فصلوں کا بھی بے رحمی کیساتھ نقصان کرتے ہیں، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔



شکار کے اوپر مکمل پابندی ہونی چاہیے کیوں کہ جنگلی حیات کا بے دردی سے شکار کیا جا رہا ہے جس سے تیتر بٹیر ،خرگوش ،حتیٰ کہ ہرن تک کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے ۔آنے والے وقتوں میں اِن کی نسل ختم ہونے کے خدشات پیدا ہو رھے ہیں۔۔۔وائلڈ لائف کو اس پر غور کرنا چاہئے