Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سید ایوب شاہ صاحب۔۔ ایک شخصیت، ایک انجمن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سید ایوب شاہ صاحب۔۔ ایک شخصیت، ایک انجمن

راجہ ظفر شکیل
راجہ ظفر شکیل
11 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں تھانہ جلال پور شریف ضلع جہلم میں بطور ایس ایچ او فرائض سرانجام دے رہا تھا اور میری پہلی ملاقات سید ایوب شاہ صاحب سے ہوئی جو ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جہلم تعینات ہو کر ائے تھے۔ پراسیکیوشن کا شعبہ الگ سے قائم ہونے سے پہلے ہمارے محکمہ کے ڈی ایس پی لیگل اور انسپکٹر لیگل ہی بطور پراسیکیوٹر کام کرتے تھے۔

وہی چالان وغیرہ کی چھان بین کرتے اور وہی عدالتوں میں بطور سرکاری وکیل پیش ہوتے تھے اپنے محکمہ کے ہونے کی وجہ سے اس شعبے کی اہمیت کا اتنا زیادہ اندازہ نہ تھا جب پراسیکیوشن کا شعبہ الگ ہوا تو کافی ساری نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں اور مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ۔

سید ایوب شاہ صاحب سے میری پہلی ملاقات بھی ایک چالان کی چھان بین کے دوران ہی ہوئی اور مجھے لگا کہ شاید ایوب شاہ صاحب ایک مشکل ادمی ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معلوم ہوا کہ شاہ صاحب ہمارے لیے مشکلات پیدا نہیں کر رہے بلکہ بہت کچھ سکھا رہے ہیں اور ان کی باقاعدہ شاگردی اختیار کر لی شاہ صاحب سے محکمانہ معاملات سیکھتے سیکھتے تعلق گہرا ہوتا گیا اور ایک روحانی نسبت اختیار کر گیا جو آج تقریباً 15 سال پر محیط ہے۔

اگرچہ میں 2017 میں جہلم سے تبدیل ہو کر چکوال آگیا تھا اور پروموشن کے بعد راولپنڈی شفٹ ہو گیا تاہم ایوب شاہ صاحب کے ساتھ رابطہ ہمیشہ برقرار رہا اور ان کا سایہ شفقت مجھے ہر جگہ محسوس ہوتا رہا۔ تقریباً ایک سال قبل راولپنڈی میں میرے دفتر آئے اور ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے سید روال عباس شاہ بھی تھے اور اپنے بیٹے کو میرا تعارف ایسے کروایا کہ بیٹا یہ تمہارے چاچو ہیں اور اس دن سے سید روال عباس شاہ بھی میرے ساتھ اسی طرح رابطے میں ہیں۔

دو سال قبل سڑک کے حادثہ میں جب میں شدید زخمی ہو گیا تو سید ایوب شاہ صاحب بلا ناغہ میرے ساتھ رابطے میں رہے، مجھے حوصلہ تسلی دیتے رہے اور ہومیو پیتھک کا تجربہ رکھنے کی وجہ سے میرا علاج معالجہ بھی ساتھ ساتھ کرتے رہے۔ ایوب شاہ صاحب کا اپنا الگ ہی ایک پروٹوکول تھا دفتر ہو یا گھر، گاڑی میں دوران سفر اور دوست احباب کے ساتھ ملتے وقت ایک سپیشل قسم کا حقہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتا اور ساتھ ہی ایک خدمتگار بھی جہاں بیٹھتے وہیں محفل لگا لیتے اور لوگ ان کے ارد گرد جمع ہو جاتے۔

میں اکثر یہ سوچتا ہوں کہ جب بزرگ لوگوں نے اس طرح کی محفل لگائی ہوتی ہے تو ہم جیسے لوگ صرف وقتی طور پر لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں حالانکہ چاہیے تو یہ کہ یا تو وہ تمام باتیں نوٹ کی جائیں یا ریکارڈ کی جائیں کیونکہ وقت گزرنے کے بعد انسان کو ان لمحوں کی قیمت کا اندازہ ہوتا ہے۔

گزشتہ روز صبح جب ایوب شاہ صاحب کے بیٹے نے مجھے واٹس ایپ پر پیغام دیا کہ بابا ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں پڑھ کر جہاں مجھے دھچکا لگا وہیں پر مجھے ان لمحوں کی رائیگانی کا اور بھی احساس ہوا جو میں نوٹ اور ریکارڈ نہیں کر سکا۔ چند دن پہلے انہوں نے خود مجھے فون کر کے بتایا کہ وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈائیلاسز کروا رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ آپ سے ملنے آؤں گا لیکن وقت نے مہلت ہی نہیں دی۔

ایک پنجابی شاعر نے شاید اسی لیے یہ کہا تھا :

تلی دی اک اک لکیر دکھ اے
یہ سوچیئے تے فقیر دکھ اے

اللہ تعالی شاہ صاحب کی اگلی منزلیں اسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

تحریر: راجہ ظفر شکیل
ڈی ایس پی
پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ایک ٹاٹ سے لے کر کمپیوٹر تک کا سفر

4 مارچ, 2026

پاکستان کا تعلیمی نظام؛ ایک تقسیم شدہ حقیقت

15 اپریل, 2026

ڈنکی: یورپ جانے کے لیے موت کی شاہراہ سے گزرنا پڑتا ہے

17 مئی, 2024

ہمت کارڈ اور دھی رانی پروگرام؛ پنجاب حکومت کا نیا فلاحی اقدام

11 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں