Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا، متعدد ملزمان گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا، متعدد ملزمان گرفتار

محمد وسیم
محمد وسیم
18 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبدالطیف کی قیادت میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا، منشیات، قتل، ڈکیتی اور شراب فروشی میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبدالطیف اور ان کی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی اور شہری کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم علی حسنین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو مضبوط شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ اسی دوران شراب اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی، جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے پتنگ فروشی اور غیر قانونی گیس ریفلنگ میں ملوث تین دیگر ملزمان کو بھی حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او رانا عبدالطیف کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں سخت سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
3 km/h
بدھ
34 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دریائے جہلم میں پانی معمول کے مطابق ہے، سیلاب کا کوئی خدشہ نہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

7 ستمبر, 2025

جہلم: پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، انجینئر سعید احمد

14 اگست, 2025

پنڈدادنخان میں چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

29 اکتوبر, 2024

دینہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق، شوہر اور سسر گرفتار

28 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں