جہلم: سردی کا آغاز ہوتے ہی جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر مزید کم ہو گیا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے۔
جہلم شہرکے علاقے شمالی محلہ مشین محلہ پیراغیب بلال ٹاؤن پروفیزر کالونی آفیسر کالونی،مدینہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کے صارفین گیس کی قلت سے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
سوئی گیس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب تین گنا بڑھ جاتی ہے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کھانا تیار کرنے کے اوقات میں گیس پریشر بہتر رہے۔
دوسری جانب گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں کھانا تیار کرنے کےاوقات میں گیس سرے سے ملتی ہی نہیں نہیں شہر کےجن علاقوں میں گیس آ رہی ہے وہاں کم پریشر کا مسئلہ درپیش ہے اور لوگ مہنگی ایل پی جی اورسوختہ لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور پیں۔
صارفین کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے اسکول جانے والے بچے بھی اکثر اوقات ناشتے سے محروم رہ جاتے ہیں، کیس آتی نہیں صرف بل آتے ہیں۔
شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیاجائے اور جن علاقوں میں گیس پریشر کامسئلہ ہے پریشر کو بہتر بنایا جائے تاکہ صارفین کوپیش آنے آنے والی مشکلات کاخاتمہ ہوسکے۔


