Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہر میں سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں کی بہار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہر میں سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں کی بہار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
8 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جشن آزادی کی آمد کے ساتھ ہی جہلم شہر میں وطن سے محبت کے رنگ نمایاں ہونے لگے ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر جشنِ آزادی کے خصوصی اسٹالز سج گئے ہیں، جبکہ سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں، قومی پرچموں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

جشنِ آزادی کے حوالے سے قائم کیے گئے اسٹالز پر قومی پرچم، بیجز، اسٹیکرز، بچوں کے خصوصی ملبوسات، جھنڈیاں اور دیگر آرائشی سامان شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اگست کا آغاز ہوتے ہی ان اسٹالز پر خریداری کے لیے شہریوں کا رش بھی بڑھنے لگا ہے، جبکہ بچے سبز و سفید رنگ کے ملبوسات، جھنڈیوں اور بیجز کی خریداری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

اسٹالز پر آنے والے بچوں کے چہروں پر خوشی اور ہاتھوں میں لہراتے سبز ہلالی پرچم وطن سے محبت کی خوبصورت تصویر پیش کر رہے ہیں۔ والدین بھی اپنے بچوں کے ہمراہ اسٹالز کا رخ کر رہے ہیں اور یومِ آزادی کی خوشیوں کو یادگار بنانے کے لیے قومی پرچم اور دیگر اشیائے ضروریہ خرید رہے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں، قومی پرچموں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجانے کا عمل بھی جاری ہے، جس کے باعث شہر میں جشنِ آزادی کا رنگ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آزادی محض ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ ان عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے جن کے نتیجے میں ہمیں پاکستان جیسی نعمت حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کی یہ خوبصورت سرگرمیاں نئی نسل میں وطن کی قدر، قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کے جذبات اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 14 اگست کو جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور وطن سے محبت کے ساتھ منایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
broken clouds
32° _ 32°
57%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
38 °C
منگل
37 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

جماعت اسلامی جہلم کے ضلعی نائب امیر عبدالحمید جہلمی انتقال کر گئے
8 اگست, 2026
جہلم میں ٹاہلیانوالا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم، دو افراد زخمی
8 اگست, 2026
جہلم میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق
8 اگست, 2026
جہلم میں پہلی بار مفت سی ایس ایس اورینٹیشن سیمینار، طلبہ و گریجویٹس کو سول سروس امتحان کی تیاری سے متعلق رہنمائی
8 اگست, 2026
جہلم میں ارسل ٹاؤن کے گراؤنڈ سے نومولود بچی زندہ حالت میں برآمد
8 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: بہو پر بدترین تشدد کے واقعے کا چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا نوٹس، ڈی پی او سے رپورٹ طلب

20 فروری, 2026

5 ہزار کا نوٹ بند ہوگا یا نہیں؟ نگراں حکومت کا فیصلہ سامنے آگیا

20 نومبر, 2023

اصلی اور نقلی انڈوں کی پہچان کرنا بہت آسان

18 دسمبر, 2023

ضلع جہلم میں واسا نے چارج سنبھال لیا، واٹر سپلائی اور نکاسی آب کے مسائل حل ہونے کی توقع

15 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں