Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں سوئی گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری و تاجر پریشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں سوئی گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری و تاجر پریشان

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
9 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں سوئی گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں اور تاجروں کو پریشان کر دیا۔

جہلم شہر کی سماجی تنظیموں کے عمائدین نے سوئی گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی مسلسل بندش نے صارفین، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

سماجی حلقوں کے مطابق ایک جانب سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین خصوصاً خواتین کو امورِ خانہ داری انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دوسری جانب بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش نے تاجروں سمیت دیگر کاروباری طبقوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ سکول جانے والے بچے، ملازمت پیشہ افراد، محنت کش طبقہ اور گھریلو صارفین بھی اس صورتحال سے شدید پریشان ہیں۔ بجلی اور گیس کی بار بار بندش کے باعث شہریوں کے معمولاتِ زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔

سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صارفین سے ہر ماہ ہزاروں روپے کے یوٹیلیٹی بلز وصول کیے جاتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی میسر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے باوجود شہری بنیادی سہولیات کے لیے پریشان ہیں۔

انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، جنرل منیجر سوئی گیس اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جہلم میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور متعلقہ اداروں کو بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

سماجی حلقوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی مسلسل بندش سے عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
71%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جماعت اسلامی کی سوہاوہ میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی

9 جون, 2024

میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کا ایک اور واقعہ، بکڑالہ واٹر سپلائی سے دو ٹرانسفارمرچوری

13 جنوری, 2025

جہلم میں کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادیں

20 نومبر, 2024

سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

8 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں