Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کا ایک اور واقعہ، بکڑالہ واٹر سپلائی سے دو ٹرانسفارمرچوری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کا ایک اور واقعہ، بکڑالہ واٹر سپلائی سے دو ٹرانسفارمرچوری

یاسر فہمید
یاسر فہمید
13 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی ناقص حکمت عملی اور اہلکاروں کی غفلت کے باعث واٹر سپلائی سکیم سے قیمتی اثاثے مسلسل چوری ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں بکڑالہ واٹر سپلائی سکیم سے ایک ہی رات میں دو ٹرانسفارمر چوری کر لیے گئے جبکہ چند ہفتے قبل ڈوہنگی واٹر سپلائی سکیم سے بھی تالے توڑ کر قیمتی تاریں، سٹارٹرز اور دیگر سامان چوری ہو چکا ہے۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بکڑالہ کے واٹر سپلائی سکیم پر ایک چوکیدار رات کی ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود چوروں نے قیمتی ٹرانسفارمرز سے کوائلز اور آئل نکال کر کور موقع پر چھوڑ دیا۔ یہ واقعہ نہ صرف چوکیدار کی کارکردگی بلکہ میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاروں کی نااہلی کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔

چند ماہ قبل بکڑالہ واٹر سپلائی سکیم کی ایک ٹرانسفارمر کو لاکھوں روپے کی لاگت سے مرمت کروایا گیا تھا، لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ اثاثہ بھی چوروں کے ہاتھ لگ گیا۔ مزید یہ کہ خراب ٹرانسفارمر اور موٹریں، جو مرمت کے لیے بھیجی گئی تھیں، تاحال واپس نہیں آ سکیں۔ ایک 100 ہارس پاور کی موٹر جس کی قیمت نوے لاکھ روپے سے زائد ہے، مرمت کے بعد واپس نہ آنا انتظامیہ کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بارہا میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملے کی نااہلی کی نشاندہی کی گئی، لیکن اس پر نہ تو ضلعی ایڈمنسٹریٹر نے کارروائی کی اور نہ تحصیل انتظامیہ نے کوئی ایکشن لیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی سکیمز کی دیکھ بھال اور حفاظت پر مکمل نظر رکھنے کے بجائے اہلکار اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہے ہیں۔

سوہاوہ کے شہری پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہیں اور اب میونسپل کمیٹی کی سنگین کوتاہیوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ: تحصیل کمپلیکس میں تحصیلدار آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

23 نومبر, 2025

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، مریض اور لواحقین شدید مشکلات کا شکار

17 فروری, 2026

پنجاب میں عزاداران پر مقدمات اور گرفتاریوں پر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی شدید مذمت

13 اگست, 2025

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں موٹر سائیکل کھائی میں جاگرا، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، دوسرا لڑکا زخمی

16 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں