سوہاوہ: کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کے دوران کرایہ داری کے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا۔ ملزمان کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہریوں کو کرایہ داروں کا اندراج متعلقہ تھانے میں کروانے کی ہدایت بھی کی جاتی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


