Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یونان کشتی حادثہ؛ کشتی میں سوار ہونے سے قبل تارکین وطن پر کیا بیتی، زندہ بچ جانے والے پاکستانی کے انکشافات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یونان کشتی حادثہ؛ کشتی میں سوار ہونے سے قبل تارکین وطن پر کیا بیتی، زندہ بچ جانے والے پاکستانی کے انکشافات

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی غیر قانونی تارک وطن کی ایک اور ویڈیو موصول ہوئی، جس میں انہوں نے خود پر بیتی ہولناکیاں بیان کی ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے یونان کشتی حادثے میں مزید پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، یونان کشتی حادثے میں چھ پاکستانی جاں بحق ہوئے، کشتی میں تراسی پاکستانی سوار تھے۔

یونان میں سفیرعامر آفتاب نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لاپتہ پاکستانیوں میں بڑی تعداد کم عمر بچوں کی ہے، یونان کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 46 پاکستانیوں کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی۔

کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی نے بتایا کہ ان کو زبردستی ان کشتیوں پر سوار کیا گیا جو کہ سفر کے قابل نہیں تھیں۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ہم نے ایجنٹ کو پیسے دئے جس نے ہمیں لیبیا پہنچایا، ہمیں ڈیڑھ مہینہ لیبیا میں رکھا گیا، ڈیڑھ مہینے بعد جس گھر میں ہمیں رکھا گیا تھا وہاں سے اٹھا کر شپ یارڈ لایا گیا۔

نوجوان نے مزید بتایا کہ انہوں نے ہم سے ہی کشتی سمندر میں اتروائی اور ہم سے ہی پیٹرول اور سامان رکھوایا۔

نوجوان کے مطابق کشتی میں تقریباً 50 لوگوں کی جگہ تھی لیکن اس میں 82 لوگوں کو بھر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفر کے پہلے دن ہی موسم ٹھیک رہا، اس کے بعد موسم خراب ہوگیا، ہم دو دن کشتی میں رہے اور دو دن موسم خراب رہا اور یونان کے قریب کشتی ڈوب گئی۔

خیال رہے کہ حادثے میں بچ جانے والوں کو جن حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے، وہاں سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور لوگ چھپ چھپا پر اپنے پیغامات بھیج رہے ہیں، زیر حراست افراد کو کسی سے ،ملنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

قبل ازیں، کشتی حادثے کے چند اور متاثرین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنجاب کے علاقوں گجرات، سیالکوٹ اور ضلع قصورسے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 تاریخ کو روانہ ہوئے، 11 کو کشتی میں سوار ہوئے، ہم پاکستان سے لیبیا آئے تھے، وہاں ڈیڑھ سے دو ماہ شدید اذیت کا شکار رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم 3 دن تک سمندر میں سفر کرتے رہے، کشتی کا انجن ٹھیک تھا نہ ہی واکی ٹاکی، حادثے کے بعد ہمیں ایک کارگو شپ نے بچایا۔

کشتی حادثے کے متاثرین نے بتایا کہ ہمارے پاس کپڑے، چپلیں اور موبائل فون بھی نہیں، اس وقت ہم یونان کے کیمپ میں بیٹھے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ

27 اپریل, 2024

ہم ایک ایسی قوم تشکیل دے رہے جس سے ملک میں مثبت سوچ کو عروج حاصل ہوگا، عاصم انقلابی

15 دسمبر, 2023

یکم رمضان کوبینک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

10 مارچ, 2024

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی خبروں کی تردید

26 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں