Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 78 سال بعد بھی سوہاوہ کے گاؤں تراٹی پختہ سڑک سے محروم، مریض آج بھی چارپائی پر منتقل کیے جانے لگے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

78 سال بعد بھی سوہاوہ کے گاؤں تراٹی پختہ سڑک سے محروم، مریض آج بھی چارپائی پر منتقل کیے جانے لگے

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
4 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل ججیال کا تاریخی گاؤں تراٹی جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ قیامِ پاکستان کو 78 برس گزر جانے کے باوجود گاؤں کے مکین آج بھی ایک پختہ سڑک کی سہولت کے منتظر ہیں جبکہ بارشوں کے موسم میں علاقہ مکمل طور پر کٹ کر رہ جاتا ہے۔

مین روڈ سے گاؤں تراٹی تک کا فاصلہ محض تین کلومیٹر ہے، لیکن یہ مختصر راستہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پختگی کا منتظر ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد ادوار میں منتخب نمائندوں اور متعلقہ حکام کو اس اہم مسئلے سے آگاہ کیا گیا، مگر اب تک کوئی عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔

مقامی ذرائع کے مطابق بارش کے دوران کچا راستہ شدید کیچڑ اور پھسلن کی وجہ سے ناقابلِ استعمال ہو جاتا ہے، جس کے باعث گاؤں کا رابطہ قریبی آبادیوں اور شہری مراکز سے منقطع ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی بچے سکول جانے سے محروم رہ جاتے ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق سب سے سنگین صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کسی مریض کو فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آ جائے۔ پختہ سڑک اور ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کے باعث مریضوں کو چارپائی پر اٹھا کر تقریباً تین کلومیٹر کا دشوار گزار راستہ طے کرکے مین روڈ تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث کئی مرتبہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہو جاتی ہے، جو ایک سنگین انسانی مسئلہ ہے اور فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

شہریوں نے اس دیرینہ محرومی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں تراٹی کو مین روڈ سے ملانے والی تین کلومیٹر طویل سڑک کی فوری منظوری دی جائے اور تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ ہزاروں شہریوں کو درپیش مشکلات کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پختہ سڑک نہ صرف سفری سہولت فراہم کرے گی بلکہ تعلیم، صحت اور روزگار سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی مثبت تبدیلی کا باعث بنے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جب ہم اپنی ذات کو ترجیح دیں گے تو تفریق پیدا ہو گی، امیر عبدالقدیر اعوان

14 ستمبر, 2025

دینہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت لینے کے کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور

18 دسمبر, 2023

جہلم: 6 ستمبر یوم دفاع ہماری ملکی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، مقررین

7 ستمبر, 2025

جہلم میں بااثر حجام کی انسانیت سوز حرکت، تین کم عمر شاگردوں کو سرِعام مرغا بنا دیا، پولیس کا فوری ایکشن، ملزم گرفتار

28 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں