Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کے 6 مرلے مکان کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کے 6 مرلے مکان کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مہر بابر انور کی جانب سے مہرمحمد اشرف اوردیگر کے خلاف جہلم میں واقع 6مرلہ مکان کے معاملہ پرلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائردرخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے میاں محمد یٰسین بطور وکیل پیش ہوئے۔ وکیل نے بتایا کہ 24ستمبر 2011کو مکان درخواست گزار مہربابر انوار کے دادا مہر عبدالرشید نے اسے حبہ کیا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کس نے کس کو دیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اٹارنی نے گفٹ کردیا۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ رقم کی ادائیگی بھی کی ہے توپھر حبہ کیسے ہو گیا۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ حبہ کی زبانی ہے۔ اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ دستاویز ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کس نے کس کو حبہ کیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ مہرعبدالرشید کی طرف سے درخواست گزارکوہوا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدیاتی کہ کس نے کس کو کیا؟ جلدی پڑھ دیں۔

اس پر وکیل کاکہناتھا کہ دادانے پوتے کوکیا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ڈونی کون ہے۔ اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزاربابرانور۔ وکیل کا کہنا تھا اٹارنی کے ذریعہ حبہ کیا۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ بیٹے نے باپ سے خریدا اور پھر بیٹے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے باپ کو پاورآف اٹارنی دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ اٹارنی مالک نہیں ہوتا کسی کی طرف سے ہوتا ہے، اپنی طرف سے نہیں کرتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ یہ جہلم میںپراپرٹی ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب!ہر چیز تین، تین مرتبہ پوچھنا پڑرہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ چھ مرلے کاگھر ہے جو کہ جہلم میں واقع ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہ ثبوت دکھادیں، اس پر وکیل کا کہنا تھا کس چیز کا؟، اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا نکاح نامے کا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مختارنامہ کی کاپی، حبہ ، گفٹ دستاویز دکھادیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز کہاں ایکسیکیوٹ ہوئی، کس کے پاس ہوئی ، سب رجسٹرارجہلم کے پاس براہ راست یا پاورآف اتارنی کے ذریعہ۔ وکیل نے بتایا کہ 30 جنوری 2012 کو مہر عبدالرشید کاانتقال ہوا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا خودکیوں اس نے گفٹ نہیںکی۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ بیٹے نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پاور آف اٹارنی انتظامی امور چلانے کے لئے باپ کودیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کس طرح تیاری کرکے آتے ہیں، کچھ تواپنے پیشہ کاخیال کرلیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ اٹارنی توایک ایجنسی ہو گئی وہ خود گفٹ نہیں دے سکتا۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ کس طرح پاور آف اٹارنی پر گفٹ ہو گیا، دادامالک تونہیں تھا، مدعا علیہ خود بھی گفٹ کرسکتا تھا کیوں داداکے ذریعہ گفٹ کیا، کوئی چوائس بھی نہیں دی۔

جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ درخواست کہہ رہے کہ مہر عبدالرشید نے 30لاکھ روپے میں مکان خریدا، کبھی کہتے ہیں خریدا ہے کبھی کہتے ہیں گفٹ کیا ہے، اس کا مطلب ہے یہ فیصلہ ٹھیک ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ جب خرید لیا توپھر گفٹ کیوں کیا، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہے کہ مدعا علیہ اپنا دعویٰ ثابت نہیں کرسکے۔

جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ فری میں توکسی کو گفٹ کرنے کا اختیار باپ کو نہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ مدعا علیہ کے اپنے چاربچے اوردوپوتے ہیں وہ کیسے پاور آف اٹارنی کے ذریعہ کسی کو زمین گفٹ کرے گا، یہ ممکن نہیں۔

چیف جسٹس نے فیصلہ لکھواتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی اور قراردیا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان سے اکیلی خاتون حج پر کیسے جا سکتی ہے؟

18 دسمبر, 2023

جہلم میں نیم مردہ مادہ جانوروں کے گوشت کی فروخت عروج پر، فوڈ اتھارٹی خاموش

22 جولائی, 2024

جہلم: جی ٹی روڈ گڑھوں میں تبدیل، ٹول ٹیکسز میں غیر معمولی اضافہ، عوام پریشان

10 جنوری, 2025

رضیہ فاؤنڈیشن آئی اسپتال جہلم میں جدید لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے عینک سے نجات ممکن، ہزاروں مریض مستفید

24 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں