پنڈدادنخان: منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 14 سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں جہلم پولیس کی شاندار تفتیش کے نتیجے میں تھانہ پنڈدادنخان کے مشہور منشیات فروشی کے مقدمہ نمبر 347 /23 میں نامزد ملزم محمد رفیق ولد تاج دین سکنہ محلہ خیر شاہ پنڈدادنخان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنڈدادنخان کی عدالت نے 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
سماجی حلقوں نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر سب انسپکٹر سید حسن رضا کو جاندار تفتیش اور مقدمہ یکسو کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔


