Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں چاند رات اور عیدالفطر کیلئے سخت سکیورٹی پلان، 700 سے زائد اہلکار تعینات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں چاند رات اور عیدالفطر کیلئے سخت سکیورٹی پلان، 700 سے زائد اہلکار تعینات

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع بھر میں چاند رات سے لے کر عیدالفطر کے تینوں دنوں تک امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت 700 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی زیرِ نگرانی ضلع جہلم میں چاند رات سے لے کر عیدالفطر کے تینوں دنوں تک امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے جامع، مؤثر اور فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے کر نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس پلان کا مقصد شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنا ہے۔

سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر 162 مساجد، 12 امام بارگاہوں اور 4 کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے جہاں شہری نماز عید ادا کریں گے۔ حساسیت کے پیش نظر مساجد کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کیٹگری اے کی ایک جبکہ کیٹگری بی کی 54 مساجد شامل ہیں، تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور چیکنگ کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر چاند رات سے عید کے تینوں دنوں تک ضلع بھر میں 700 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس نفری میں ایک ایس پی، 6 ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹرز اور بڑی تعداد میں جوان شامل ہیں جو مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات ہوں گے۔ تمام افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں ڈیوٹی کو مؤثر بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنائیں۔

شہر اور دیہی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محافظ گشت، ایلیٹ فورس اور سائیکل اسکواڈ کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس کے 6 سیکشن ہائی الرٹ رہیں گے جبکہ اہم مقامات، بازاروں اور رش والے علاقوں میں مسلسل گشت جاری رکھی جائے گی۔

چاند رات اور عید کے دنوں میں ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ڈی پی او جہلم نے واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

خواتین کے تحفظ اور ان میں احساسِ تحفظ کو بڑھانے کے لیے خصوصی سائیکل اسکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو بازاروں، شاپنگ سینٹرز اور عوامی مقامات پر مسلسل گشت کرے گا۔ اس اسکواڈ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام اور فوری مدد فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ اہم شاہراہوں، بازاروں اور عید گاہوں کے اطراف ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں گے تاکہ رش کو کنٹرول کیا جا سکے اور شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت مستعدی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

جہلم پولیس عید کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور خدمت کے لیے تیار ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
62%
1 km/h
اتوار
39 °C
پیر
35 °C
منگل
36 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں مویشی پال کسانوں میں لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم کا آغاز

22 دسمبر, 2024

جہلم میں جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والا ملزم چند منٹوں میں گرفتار

31 مارچ, 2026

جہلم میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن، ایک ماہ میں 17 لاکھ روپے جرمانہ

22 اگست, 2024

جہلم پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 5 سالہ گمشدہ بچے کو تلاش کر کے لواحقین سے ملا دیا

24 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں