Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں مویشی پال کسانوں میں لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم کا آغاز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں مویشی پال کسانوں میں لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم کا آغاز

عامر کیانی
عامر کیانی
22 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت، وزیر لائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل کے ویژن کے تحت ضلع جہلم میں مویشی پال کسانوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔

لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب لائیو سٹاک کمپلیکس جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے معیشت و توانائی اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود حسین، اور محکمہ لائیو سٹاک کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں میڈیا نمائندگان اور کارڈ سکیم کے تحت منتخب کسان بھی شریک تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ارشد نے سکیم کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کارڈز کی افادیت اور شفافیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کسانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا اہم ذریعہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ضلع جہلم کے 97 کسانوں کو کارڈز فراہم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے وہ رعایتی نرخوں پر ونڈہ اور دیگر ضروری اشیاء خرید سکیں گے۔

رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے اس منصوبے کو کسانوں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک ہماری معیشت کا بنیادی ستون ہیں اور اس سکیم سے مویشی پال کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دودھ، گوشت، اور دیگر زرعی مصنوعات کی پیداوار بڑھانے اور برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں یہ منصوبہ اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب کے اختتام پر بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کامیاب کسانوں میں لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کیے۔

اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کسانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ آئندہ مراحل میں اس سکیم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

الیکشن کمیشن جہلم کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم نومبر سے سنے گا

28 اکتوبر, 2023

جہلم: جامعہ علوم اثریہ میں 22 واں سالانہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا

22 ستمبر, 2024

موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ

25 دسمبر, 2024

ضلع جہلم میں سیلابی صورتحال کے باعث 18 اسکول 6 ستمبر تک بند

31 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں