Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیپلزپارٹی اپوزیشن والی تقریریں کرکے آزاد کشمیر میں اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کررہی ہے، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیپلزپارٹی اپوزیشن والی تقریریں کرکے آزاد کشمیر میں اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کررہی ہے، بلال اظہر کیانی

نعیم اختر بھٹیویب ڈیسک
نعیم اختر بھٹی
ویب ڈیسک
21 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں اپوزیشن جیسی تقاریر کر کے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کر رہی ہے۔

وزیر مملکت نے حلقہ ایل اے-42 ویلی 3 کے امیدوار سید شوکت شاہ اور حلقہ ایل اے-39 جموں 6 کے امیدوار راجہ صدیق کے ہمراہ بنگلہ اسد آباد، شیخوپور (یونین کونسل لدھڑ)، مغل آباد اور ڈومیلی میں کارنر میٹنگز، عوامی اجتماعات اور مختلف برادریوں کے عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر مختلف برادریوں اور مقامی شخصیات نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا، جبکہ بنگلہ اسد آباد میں پیر آغا عباس جان اور پیر سید شیر بادشاہ سمیت دیگر معززین سے بھی ملاقات کی گئی۔

عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ قربانیوں، محبت اور مشترکہ تاریخ پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے قربانیاں دی ہیں اور بھارت کے خلاف جنگوں میں بھی شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "جہلم میرپور ہے اور میرپور جہلم ہے” کیونکہ جہلم کے بیٹوں نے بھی کشمیر کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری مہاجرین کی نمائندگی کے بغیر نہ آزاد کشمیر مکمل ہے اور نہ ہی پاکستان، جبکہ تمام مسائل کا حل جمہوری مکالمے اور پارلیمنٹ کے فورم پر ہی ممکن ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں ترقی کا ہر دور مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کی قیادت سے وابستہ رہا ہے۔ ان کے بقول مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

بلال اظہر کیانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں اپوزیشن والی تقاریر کر رہی ہے، حالانکہ وہ خود حکومت میں ہے، اس لیے اس کا طرزِ عمل اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کے مترادف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کی طاقت اور ووٹ کے ذریعے ہی کشمیر کے مسائل کا حل ممکن ہے اور مسلم لیگ (ن) اس مقصد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
67%
2 km/h
بدھ
30 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

طلبہ صرف 2 ہزار میں ذاتی ای بائیک حاصل کریں!
21 جولائی, 2026
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم
21 جولائی, 2026
جہلم:‌کپاس، تل اور دھان کی فصلیں بیماریوں کی لپیٹ میں، کسانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا
21 جولائی, 2026
جہلم: عورت کی عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، منشیات برآمد
21 جولائی, 2026
پنڈدادنخان کے علاقے ہرن پور میں اوباش نوجوانوں پر مشتمل دو گروپوں میں تصادم، 12 ملزمان گرفتار
21 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

9 جون, 2026

ضلع جہلم کے زیادہ داخلے والے سکول این جی اوز کو نہ دینے کا فیصلہ

9 اکتوبر, 2023

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار

26 نومبر, 2025

جہلم میں پتنگ فروش کو سینکڑوں پتنگوں اور خونی ڈور سمیت دھر لیا گیا

6 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں