جہلم: ضلع جہلم میں818 ، چکوال 12 سو ، اٹک 10 ہزار اور راولپنڈی میں 12 ہزاراور ضلع راولپنڈی میں 24 ہزار سے زائد غیر ملکی باشندوں کی نشاندہی خفیہ اداروں نے ڈیٹا مرتب کر لیا۔ ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز کو حتمی لسٹیں ، کمشنر راولپنڈی دفتر میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں 24 ہزار سے زائد غیر ملکی غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں، ڈویژنل انتظامیہ نے ڈیٹا مرتب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے ایسے غیر ملکیوں کے ایک جگہ جمع کرنے کے لیے جگہ کی نشاندہی کی ہدایات جاری کردیں۔
ضلع جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو از خود واپس جانے کی مہلت ختم ہونے کے بعد یکم نومبر سے کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا گیا۔
کمشنر راولپنڈی آر پی او راولپنڈی کی سربراہی میں جوائنٹ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں جہلم ، چکوال ، اٹک ، راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنرز اور سینئر پولیس افسران خفیہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے ڈیٹا کی حتمی لسٹ مرتب کی جا رہی ہے۔ کمشنر اور آر پی او راولپنڈی کو بتایا گیا کہ اب تک کے جمع کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ڈویژن بھر میں مقیم غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 24018 ہے۔