Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عمران خان کے ساتھ ان کے دفاع میں کھڑا ہوں، بیرسٹر لطیف کھوسہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عمران خان کے ساتھ ان کے دفاع میں کھڑا ہوں، بیرسٹر لطیف کھوسہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

لوٹن: سابق گورنر پنجاب اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان اور عمران خان کے وکیل بیرسٹر سردار محمد لطیف کھوسہ نے لوٹن میں ڈاکٹر یاسین رحمن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ان کے دفاع میں اس لئے کھڑے ہیں کہ عمران خان عوام کی بہتری کیلئے قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ،وہ خود بحیثیت قانون دان اور پاکستانی آئین کے دفاع کیلئے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کی طرح مقبول رہنما کو سیاست سے آوٹ کرنے کیلئے جو کچھ کیا گیا وہ ملک اور قوم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا، پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کو شہید کیا گیا اور ساتھ ان کے قاتل کو بھی قتل کردیا گیا جب کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو قتل کرکے ثبوت مٹا دیئے گئے، عمران خان کی حکومت بھی ختم کی گئی پھر ان پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا اور پھر 9مئی کا واقعہ ہوا جس میں انہیں پھنسانے کی کوشش کی گئی، اب کبھی انہیں ایک جیل میں ڈالا جاتا ہے کبھی دوسری جیل میں اسیر کیا جاتا ہے، ان کی پارٹی کے کارکنان پر ظلم روا رکھا جاتا ہے، اس طرح کے مظالم جنرل ضیاءالحق کی آمریت میں بھی نہیں ہوئے جتنے موجودہ دور میں روا رکھے جارہے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی الیکشن سے پہلے ضمانت ہوجائے گی ،جب یہ پوچھا گیا کہ جو کچھ ملک میں ہورہا ہے کیا وہ سب اسکرپٹڈ تھا تو لطیف کھوسہ نے جواباً کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، فوجی عدالتوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، اس کی آئین میں گنجائش نہیں ہے۔

اس سے پہلے ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ قربان حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں الیکشن شفاف انداز میں منعقد کئے جائیں تاکہ ملک میں جمہوری نظام مستحکم ہو۔ ڈاکٹر یاسین رحمن، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی اور دیگر نے بیرسٹر لطیف کھوسہ کو آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے استقامت پر داد و تحسین کی۔ دیگر اظہار خیالات کرنے والوں میں اعظم راجہ، سید حسین شہید سرور شامل تھے۔

پروگرام کا آغاز خطیب لوٹن سنرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا شرکاء میں کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر اور سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، علامہ محمد اقبال اعوان، پیر سید اعجاز محی الدین قادری، حاجی چوہدری محمد قربان، سابق میئر ریاض بٹ، طالب کیانی، شوکت راجہ، پروفیسر ممتاز بٹ، شایان علی، ملک سہیل، شبیر ملک اور دیگرشامل تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
50%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو روانڈا بھیجا جائے گا، لارڈ قربان کے استفسار پر جواب

12 مئی, 2024

سعودی عرب میں پاکستانی پروفیشنلز اور ایگزیکٹوز کی تنظیم پیپلز کی جانب سے تقریب, شہزادی نورہ الفیصل کی بھی شرکت

29 مارچ, 2024

پاکستان اور نیدرلینڈز میں ثقافتی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم کریں گے، سلجوق مستنصر تارڑ

13 اگست, 2024

پیرس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام شب برات کی روح پرور محفل

15 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں