Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد مکانات اور دکانیں منہدم، لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد مکانات اور دکانیں منہدم، لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند

محمد وسیمویب ڈیسک
محمد وسیم
ویب ڈیسک
17 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان اور گردونواح میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد مکانات اور دکانیں منہدم ہو گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے مکین گھروں میں محصور ہو گئے، کھیوڑہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بند ہو گیا۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تینوں داخلی اور خارجی راستے دلدل اور پانی کے باعث مخدوش ہو گئے۔ کوہستان نمک اور دریائے جہلم کے درمیان میں 10 کلومیٹر پٹی کے مکین محصور ہو گئے۔ پنڈدادنخان کھیوڑہ کے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، جلالپور مڑیالہ پہاڑ میں سڑک دلدل میں تبدیل ہو گئی۔

پہاڑوں سے آنے والے برساتی پانی نے دیہاتوں کا رخ کرلیا۔ رہائشی علاقے کی گلیوں اور مکانوں میں تین تین فٹ کے قریب پانی جمع ہو گیا۔ ایک دوکان، دو مکانات منہدم اور متعدد مکانات کی دیواریں گر گئیں۔ دو روز سے جاری بارش کے باعث عوام میں خوف و ہراس ہے۔ نزدیک کی چھوٹی آبادیوں اور ڈیرہ جات کے مکین اپنے مال مویشی اور قیمتی سامان سمیت محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

محلہ فاروقیہ بارش کے باعث آرے کی چھت گر گئی۔ شہر میں نکاسی آب کا موثر نظام نہ ہونے سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا۔ لاری اڈے کے داخلی راستے پر دو دو فٹ پانی کے باعث شہریوں کا گزرنا مشکل ہو گیا۔ کوٹ کلاں تا ایون عدل روڑ دلدل میں تبدیل ہو گئی۔

کندوال کے قریب پنجاب ہائی وے کے پل بارش سے متاثر ہوئے۔ ریلیف کے لیے بنائے گئے متبادل راستے بھی پہاڑی پانی کی نذر ہو گئے۔

ادھر کھیوڑہ پہاڑی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی تودہ سڑک پر گرنے سے راستہ بند ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر کے نوٹس لینے کے بعد میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی ٹیم نے سڑک سے پہاڑی تودہ ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لئے بحال کر دی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آر پی او بابر سرفراز الپا کا سیف سٹی جہلم کا دورہ، سیف ٹریول کیش سکواڈ کا آغاز

12 مارچ, 2025

جہلم: عوام کو مہنگائی سے بچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سلمیٰ شاہین بٹ

17 مارچ, 2026

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، دو ملزمان اور چرس اور شراب سمیت گرفتار

7 جنوری, 2025

جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ہوٹل کی لفٹ خراب، فیملی 20 منٹ تک محصور، ہوٹل منیجر گرفتار

31 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں