جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز صدر، سوہاوہ اور ایس ایچ اوز سٹی ،صدر، سوہاوہ سرکل ہائے نے فزیکلی جبکہ ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان اور ایس ایچ اوز پنڈ دادنخان سرکل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ، میٹنگ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ، ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک ہوئے۔
دوران میٹنگ ڈی پی او جہلم کی انسداد منشیات، انسداد پتنگ بازی اور گرفتاری ملزمان اشتہاری کے ضمن میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا انفرادی طور پر جائزہ لیا گیا۔ اچھی کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز کو تعریفی سرٹیفکیٹس جبکہ ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔
میٹنگ میں ڈی پی او جہلم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز منشیات کے خاتمے ، پتنگ بازی کے انسداد اور اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہمات میں کریک ڈاون میں تیزی لائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز روزآنہ کی بنیاد پر انسداد پتنگ بازی ، انسداد منشیات ، موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی تاروں کی تنصیب کے حوالہ سے آگہی مہم جاری رکھیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مشن منشیات فری پنجاب ، پتنگ بازی کے مکمل خاتمہ اور روپوش ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے سلسلہ میں جہلم پولیس مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں رمضان بازاروں جمعتہ المبارک ، تراویح اور اعتکاف کے دوران ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئی شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کریں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عید خریداری کے باعث بازاروں میں غیر معمولی رش ہے ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا اور پر امن ماحول کا قیام جہلم پولیس کا نصب العین ہے۔


